Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

صدف کنول بمقابلہ وریشہ جاوید:سوشل میڈیا پرنئی ویڈیووائرل

SAMAA | - Posted: Sep 9, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 9, 2020 | Last Updated: 1 month ago

تصویر: سماء ڈیجیٹل

صدف کنول کی ہو بہو نقالی کرکے راتوں رات معروف ہونے والی ڈینٹسٹ وریشہ جاوید نے ایک بارپھرصدف کے ایک کلپ سے ان کےتاثرات کوکاپی کیا ہے۔ نئی ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

حالیہ ویڈیو کلپ بھی صدف اورشہروز کے ایک انٹرویو سے لیا گیا ہے جو انہوں نے اپنی ٹیلی فلم ” گھرکے نہ گھاٹ کے” کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پردیا تھا۔ انٹرویو میں صدف اپنی اور شہروز کی ذہنی ہم آہنگی کی بات کرتےہوئے نظرلگ جانے کے خدشے کا اظہار کررہی ہیں۔

سوچاتھا لوگ ہنسیں گے اور چیپٹرکلوزہوجائے گا

وریشہ نے انسٹا گرام پرویڈیوشیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ” میرآج کوئی اور ویڈیو بنانے کا منصوبہ تھا لیکن کسی وجہ سے میں نہیں بنا پائی۔ آپ سب نے صدف کنول والی ویڈیوز کو اتنی شدت سے یاد کیا کہ میں مجبورہوگئی بنانے کو”۔

وریشہ نے امید ظاہر کی کہ ان کے فالوورز اس ویڈیو کو دیکھ کر بھی محظوظ ہوں گے۔ جواب میں انسٹا فالورز نے بھی بھرپور ردعمل دیتے ہوئے ویڈیو کی بےحد پسند کی اور تعریفی تبصرے کیے۔

صدف کنول کی نقالی والی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے وریشہ کا کہنا تھا”صدف کنول کا انٹرویو دیکھ کر مجھے یہ مزاحیہ ویڈیو بنانےکا خیال آیا کیونکہ بہت سے لوگ کہہ چکے تھے کہ میری شکل ان سے ملتی ہے، گو مجھے ایسا نہیں لگتا۔ آغاز میں سوچا تھا کہ ویڈیو بنا کر قریبی دوستوں کو بھیجوں گی، ہم لوگ ہنسیں گے اور چیپٹر کلوز ہوجائے گا۔ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ویڈیو اتنی زیادہ وائرل ہوجائے گی”۔

ڈینٹسٹری کے فائنل ائر کی طالبہ وریشہ اپنی دیگر 3 دوستوں کے ساتھ مل کرایک گروپ ہینڈل کرتی ہیں جس کا خیال انہیں 2 سال قبل آیا، وریشہ کا کہنا ہے کہ ” لوگ سمجھتے ہیں کہ مشکل پڑھائی کرنے والے بہت بورنگ ہوتے ہیں لیکن ہم نے سوچا سب کو بتائیں کہ ہم بالکل بھی بورنگ نہیں ہیں” ۔

صدف کنول کے علاوہ وریشہ نے ثناء جاوید کے تاثرات کی بھی نقالی کی اور یہاں بھی پسندیدگی کی سند پائی۔

 

صدف کنول اورشہروزنے اپنی شادی کااعلان 31 مئی کو انسٹاگرام پرکیا تھا۔ اس سے قبل شہروز اور سائرہ یوسف کے درمیان طلاق کے حوالے سے صدف کا نام خبروں کی زد میں رہا تھا، جس کے بعد 31مئی کو صدف اورشہروز نے اپنی شادی کااعلان کیا تو سوشل میڈیاصارفین میں سے بیشتر نے دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سائرہ کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔

سال 2012 میں پسند کی شادی کرنے والے شہروز اور سائرہ کے درمیان اپریل 2020 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube