Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ہانیہ عامرکی”رسوڑے میں کون تھا”ویڈیو وائرل

SAMAA | - Posted: Sep 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ٹک ٹاک ویڈیوزکے بعد شوبزکی چکاچوند کاحصہ بننے والی ہانیہ عامر اپنے پرانے شوق کو تاحال زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ اداکارہ نے تازہ ویڈیو سوشل میڈیا پرآج کل کے سب سے وائرل ٹرینڈ ” رسوڑے میں کون تھا “پر بنائی ہے۔

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئرکرتے ہوئے ہانیہ نے کیپشن میں لکھا ” جنون حقیقی ہے”۔

View this post on Instagram

The obsession is real #rasodemeinkontha

A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on Sep 6, 2020 at 3:12pm PDT

ہانیہ نے یہ ویڈیو مخصوص گیٹ اپ کے ساتھ بنانے کے بجائے اپنے دوستوں کے ساتھ بنائی اور سبھی کے تاثرات ہی اس ویڈیو کی خاص بات ہیں۔ ویڈیو میں معروف پروڈیوسروجاہت روف کی اہلیہ شازیہ وجاہت اور مومن ثاقب کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کے فالوورز نے اس ویڈیو سے خوب لطف اندوز ہوتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے۔

ہانیہ سے قبل بھی کئی معروف شوبزستارے بھارتی ٹی وی کے سوپ سیریل “ساتھ نبھانا ساتھیا” کے کردارکوکیلا بین کے سوال “رسوڑے میں کون تھا” کا جواب دے چکے ہیں۔

رسوڑے میں کون تھا؟ شوبز ستاروں سے جانیے

انٹرنیٹ پروائرل یہ ویڈیو دراصل بھارتی ڈرامے” ساتھ نبھانا ساتھا” کے ایک منظر پربنائی گئی ہے جس میں کوکیلا بین گوپی بہو اورراشی سے کوکرمیں سے چنے نکال کرخالی پریشر ککر چولہے پر چڑھانے کے حوالے سے تفتیش کررہی ہیں۔

کوکیلا کے مکالموں کو ریپ سونگ میں تبدیل کرنے والے بھارتی میوزک پروڈسر یش راج مکھاٹے مختلف ویڈیو کلپس میں میوزک کا اضافہ کرکے اسے پرمزاح وپرلطف بنانے میں شہرت رکھتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube