Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

محسن عباس کی تازہ تصویرنےسب کوچونکادیا

SAMAA | - Posted: Sep 7, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 7, 2020 | Last Updated: 1 year ago

تصویر: انسٹاگرام

اداکارمحسن عباس حیدرنے انسٹاگرام پرایک ایسی تصویرشیئرکی جو ان کے مداحوں کو چونکانے کا باعث بن گئی، لیکن کیپشن پڑھنے کے بعد سبھی کے اندازے غلط ثابت ہوئے ۔

اداکارنے شادی بیاہ کے فوٹو شوٹ کا ایک مقبول پوزبنائے ہوئے تصویرشیئرکی جس میں وہ اپنے مقابل کھڑی لڑکی کے ساتھ سرجوڑے ہوئے ہیں ، تاہم دونوں کے چہرے واضح نہیں۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا “کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آنے والے ڈرامے میں میری ہیروئن کون ہیں ؟”۔

محسن نے آپشنز میں 3 اداکاراوں کو ٹیگ کیا جن میں مریم نور،کرن حق اور نازش جہانگیر شامل ہیں۔

پوسٹ پر بیشترکا پہلا تبصرہ یہی تھا کہ یہ تصویر غالبا محسن کے نکاح کی ہے لیکن کیپشن میں اداکار کی جانب سے ڈرامے اور ہیروئن کا پوچھے جانے پر زیادہ تر صارفین نے کرن حق کا نام لکھا۔

جبکہ اس سے قبل محسن انسٹااسٹوریز میں تصدیق کرچکے ہیں کہوہ نازش جہانگیر کے ساتھ جلد ڈرامہ سیریل ” گھمنڈی ” میں نظر آئیں گے۔

اس کے علاوہ تو محسن کے کسی نئے ڈرامے کی تفصیلات تاحال منظرعام پرنہیں آئیں اور حالیہ پوسٹ میں بھی اگر اداکار کا اشارہ اسی جانب ہے توہم بتاتے چلیں کہ ڈرامہ ” گھمنڈی” کے ہدایتکارسہیل جاوید ہیں جبکہ اسے معروف اداکارعدنان صدیقی نےپروڈیوس کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube