Tuesday, October 26, 2021  | 19 Rabiulawal, 1443

جنیدجمشیدکی سالگرہ پرعلی ظفرکی منفردکاوش

SAMAA | - Posted: Sep 4, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 4, 2020 | Last Updated: 1 year ago

گلوکارعلی ظفر نے گلوکاری ترک کرنے والے معروف نعت خواں اوراسکالر جنید جمشید کی 56ویں سالگرہ پر ان کا ایک خوبصورت گیت گا کر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ستارہ امتیازحاصل کرنے والے جنید جمشید 3 ستمبر1964 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے، ان کی سالگرہ پرعلی ظفرنےٹوئٹرپرجنید جمشید کا مقبول ترین گیت گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور کہا” اگر آپ اداسی محسوس کررہے ہیں تو میرے پاس آپ کیلئے کچھ ہے”۔

علی ظفر نے گٹار کے سُروں پر یہ وائٹل سائنزکے مقبول ترین گانے ” چلو تو سہی کا آغاز ” کیا ہوااگرزندگی ذراروٹھ سی گئی ” کے بولوں سے آغاز کرتے ہوئے جنید جمشید ، وائٹل سائنز اور اس گیت کو ڈائریکٹ کرنے والے شعیب منصور کو اپنا پسندیدہ قرار دیا۔

علی ظفرنے کہا کہ جنید جمشید ہمیشہ ہمارے دلوں پرحکمرانی کرتے رہیں گے۔

یہ گانا وائٹل سائنز کے سال 1993 میں ریلیزکیے جانے والے البم “اعتبار” کا ہے جسے آج بھی بیحد پسند کیاجاتا ہے۔

میوزیکل بینڈ وائٹل سائنز کے مرکزی گلوکارجنید جمشید نے اپنے گانوں سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور اس بینڈ کا گانا ” دل دل پاکستانی ” آج بھی ہرپاکستانی کے دل کی آوازہے تاہم بعد ازاں انہوں نے گلوکاری ترک کرکے نعت خوانی اور مذہب کی ترویج کا آغاز کیا۔

جنيد جمشيد 7دسمبر 2016 کو چترال سےاسلام آباد آتے ہوئے فضائی حادثے میں خالق حقيقی سے جا ملے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube