Friday, October 15, 2021  | 8 Rabiulawal, 1443

میوزک البم ’پاگل‘ میری زندگی کی عکاس ہے، علی نور

SAMAA | - Posted: Sep 3, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 3, 2020 | Last Updated: 1 year ago

البم اگلےماہ ستمبر کےدوسرےیا تیسرے ہفتےمیں ریلیزکیاجائیگا

پاکستانی موسیقار علی نور اپنے نئے البم ’پاگل‘ کے ساتھ میوزک انڈسٹری میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں ۔

اپنے نئے البم ’پاگل‘کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علی نور نے بتایا کہ ان کا البم اگلے ماہ ستمبر کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں ریلیز کیا جائے گا کیونکہ ابھی بھی کچھ چیزیں باقی رہتی ہیں ۔

البم کی تفصیلات بتاتے ہوئے علی نور کا کہنا تھا کہ یہ البم میرے لیے بہت اہم ہے جبکہ اور میرا بھائی علی حمزہ اس پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہے۔ یہ البم میری ذاتی زندگی کے پاگل پن سے متعلق ہے اسی لیے اس کا نام پاگل رکھا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ البم کے تمام گانے میری شخصیت کے مختلف پہلووں کی عکاسی کرتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ علی حمزہ اس پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں تاہم انہوں نے میری مدد ضرور کی ہے ۔

نور نے کہا کہ میں موسیقی کی نئی جہتوں کی تلاش کرنا چاہتا ہوں لہذا میں نے سولو البم بنانے کا فیصلہ کیا کیونکہ نوری کے ساتھ یہ پراجیکٹ مشکل تھا نوری کے گانے سوسائٹی کی عکاسی کرتے جبکہ یہ البم میرے پاگل پن کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس البم کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ تقریبا 10 سے 12 افراد کی مشترکہ کوشش ہے، جنھوں نے گانے بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

منوا رے سے بنجو تک کا سفر

منوا رے 1998 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس کے تقریباً 22 سال کے بعد بنجو پر میں نے کام کیا ،’بنجو‘ ان کے البم ’پاگل ‘کا پہلا گانا ہے جو 8 اگست کو ریلیز کیا گیا تھا ۔

انہوں نے اپنے گانے بنجو کے حوالے سے بتایا کہ یہ گانا میری ذاتی مایوسی اور تخلیقی گانا بنانے کی جدوجہد کے بارے میں ہے، دراصل یہ گانا فنکاروں کی مایوسی پر مبنی ہے۔

اس سے قبل گلوکار کو 3 جولائی 2019 کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جب ان میں ہیپاٹائٹس اے کی تشخیص ہوئی تھی۔

گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ میری بیماری کے بعد میں نے سب سے اہم تبدیلی جو میری زندگی میں آئی وہ یہ ہے کہ میری زندگی صرف میری ہی نہیں۔ میری زندگی ان لوگوں کے لئے ہونی چاہئے جنہوں نے میرے لئے دعا کی ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube