Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

رسوڑے میں کون تھا؟شوبزستاروں سے جانیے

SAMAA | - Posted: Sep 3, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 3, 2020 | Last Updated: 1 year ago

تصویر: سماء ڈیجیٹل

بھارتی ٹی وی کے سوپ سیریل” ساتھ نبھانا ساتھیا” کے کردارکوکیلا بین کے سوال ” رسوڑے میں کون تھا ” کا جواب پاکستانی شوبز ستاروں نے بخوبی دیا ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے انٹرنیٹ پروائرل اس ڈرامے کا ایک سین گانے میں تبدیل کردینے والی ویڈیو ضرور گزری ہوگی جس میں کوکیلا بین گوپی بہو اورراشی سے کوکرمیں سے چنے نکال کرخالی پریشر ککر چولہے پر چڑھانے کے حوالے سے تفتیش کررہی ہیں۔

کوکیلا کے مکالموں کو ریپ سونگ میں تبدیل کرنے والے بھارتی میوزک پروڈسر یش راج مکھاٹے مخلتف ویڈیو کلپس میں میوزک کا اضافہ کرکے اسے پرمزاح وپرلطف بنانے میں شہرت رکھتے ہیں۔ کوکیلا بین کی ویڈیو کےحوالےسے انسٹاگرام پرلکھا ” پہلی دنیا کے مسائل، اس بار کوکیلا بین کو گانا گاتے دکھایا ہےاوراس سے بہت لطف اندوزہوا”۔

پاکستان میں یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں سوشل میڈیا پراس حوالے سے میمزکی بھرمار دیکھنے میں آئی وہیں معروف شوبزستاروں نے اپنے اپنے اندازمیں کوکیلا بین کے سوال کا جواب دیا۔

ماورہ حسین نے کوکیلا بین کو لفٹ نہ کرواتے ہوئے اپنی ہی دلکش تصاویرشیئرکیں اور لکھا ” حیران ہو رہی ہوں، میں تھی، تم تھی ، کون تھا ؟”۔

View this post on Instagram

Wondering: “Main thi , Tum thi, Kon tha?”💭🤪✨🌸 @republicwomenswear

A post shared by MAWRA HOCANE (Hussain) (@mawrellous) on Sep 1, 2020 at 6:51am PDT

اداکارہ ہانیہ عامرنے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ رسوڑے میں وہ خود تھیں، ساتھ ہی میم میں کوکیلا بین کو ” اچھا پھر ٹھیک ہے” کہتے دکھایا گیا ہے۔

View this post on Instagram

Aur khali cooker gas pe charha diya . . . via @haniasholics 🍓

A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on Aug 29, 2020 at 1:52am PDT

عشنا شاہ نے حالیہ فوٹو شوٹ کے دوران لی گئی ایک تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا ” یہ راشی تھی”۔

اداکارہ منال خان نے جڑواں بہن ایمن خان کے ساتھ شمالی علاقہ جات کی سیرکے دوران لی گئی تصویر شیئرکرتے ہوئے پوچھا” رسوڑے میں کون تھا؟ “۔

View this post on Instagram

On a lighter note. Rasoray mein kon tha?

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official) on Aug 25, 2020 at 10:38am PDT

ڈرامہ ” ساتھ نبھانا ساتھیا ” کی کہانی 2 کزنز گوپی اور راشی کی ہے جن کی شادی ایک ہی گھرمیں ہوتی ہے۔، راشی کو چالاک لیکن گوپی بہو کو نہایت ہی بھولی بھالی دکھایا گیا ہے جس کی سخت گیرساس کوکیلا بین اسے اپنے طریقے سے زمانے کے گُرسکھانے کا بیڑہ اٹھاتی ہے۔

دوہزار 184 اقساط پر مشتمل یہ ڈرامہ سال مئی 2010 میں آن ائرہوا تھا اور جولائی 2017 میں اختتام پزیرہوا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube