Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

حمزہ علی عباسی کا احتجاجاً نیٹ فلکس استعمال نہ کرنےکااعلان

SAMAA | - Posted: Sep 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بتایا ہے وہ جلد آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ نیٹ فلکس کی اپنی سبسکرپشن ختم کردیں گے۔

ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اگر نیٹ فلکس اگلے ماہ تک 11 سالہ بچوں کو جنسی طور پر پرکشش بنا کر پیش کرنیوالی متنازع ویڈیو کو نہیں ہٹاتا ہے تو میں اپنی نیٹ فلکس کی سبسکرپشن منسوخ کردوں گا۔

انہوں نے کہا نیٹ فلکس پر دکھائے جانے والے ’کیوٹیز‘ نامی ایک شو میں بچوں کو جنسی طور پر پرکشش بنا کر پیش کیا جارہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔

اداکار نے آن لائن شکایتی درخواست کا لنک بھی شیئر کیا جس میں شو کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس سے قبل نیٹ فلکس نے فرانسیسی زبان کی فلم کے پرومو نشر کرنے کے بعد معافی مانگ لی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube