اداکار ارجن کپور بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کے ساتھ ہارر کامیڈی فلم ” بھوت پولیس” سے اپنے مداحوں کو محضوظ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
یہ پہلی بارہے کہ سیف علی خان اور ارجن کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، اس سے قبل ارجن سال 2016 میں کرینہ کپور کے ساتھ فلم “کی اینڈ کا” میں کام کرچکے ہیں۔
ٹپس فلم اینڈ میوزک کی جانب سے ٹوئٹر پراعلان کیا گیا کہ ارجن کپور بھی “بھوت پولیس” کی کاسٹ جوائن کرچکے ہیں۔
#SaifAliKhan & @arjunk26 join the cast of ‘Bhoot Police’! This spooky adventure comedy to go on floors by the end of this year.@tipsofficial in association with #12thStreetEntertainment presents #BhootPolice, Produced by @RameshTaurani & @puriakshai, Directed by #PavanKirpalani. pic.twitter.com/BNFoLFcDgB
— Tips Films & Music (@tipsofficial) September 1, 2020
فلم کی شوٹنگ کاآغاز رواں سال کے اختتام پرہوگا ، سیف اور ارجن کے علاوہ کاسٹ میں علی فضل اور فاطمہ ثنا شیخ بھی شامل ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجن اور سیف نے اس فلم میں بھوتوں کے شکاریوں کا کردار ادا کیا ہے۔ ڈائریکٹر کے مطابق دونوں اداکار اپنے منفرد مزاحیہ انداز کے ساتھ نظر آئیں گے۔
کام کے لحاظ سے بات کی جائے ارجن کپور اپنی نئی فلم ” سندیپ اور پنکی فرار” کی ریلیزکے منتظر ہیں جو کہ کرونا کی عالمی وبا کے باعث تاخیر کاشکارہے، فلم 20 مارچ کو ریلیز کے لیے شیڈول تھی۔
اداکار سیف علی خان نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ کرینہ کپور اوروہ ایک بار پھر والدین کے رتبے پر فائزہونے والے ہیں۔ اس سے قبل امرتا سنگھ سے سیف کے2 بچے سارہ اور ابراہیم جبکہ کرینہ سے ایک بیٹا تیمور ہے۔
سیف کو آخری بار فلم “دل بیچارہ” میں مہمان اداکار کے طور پردیکھا گیا تھا۔