Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ہرروزمسکرانےکی وجہ تم ہو،صدف کنول کیلئےشہروزکاپیغام

SAMAA | - Posted: Aug 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: انسٹاگرام

اداکار شہروزسبز واری نےشادی کے بعد صدف کنول کی پہلی سالگرہ پروش کرتے ہوئے انہیں اپنی مسکراہٹ  کی وجہ قراردیا ہے۔

سال 1993 میں جنم لینے والی صدف آج اپنی 27ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

انسٹاگرام پرشہروزنے اپنی اورصدف کی ایک دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ” تم وہ وجہ ہو جس کے باعث میں ہرروز مسکراتا ہوں “۔

View this post on Instagram

You are the reason I smile everyday. – Happy birthday My All ♥️

A post shared by Shahroz Sabzwari (@shahrozsabzwari) on Aug 28, 2020 at 12:02pm PDT

یہی نہیں صدف کے خاص دن پرشہروز نے انہیں اپنا سب کچھ قرار دیتے ہوئے لکھا ” ہیپی برتھ ڈے مائی آل “۔

چار روز قبل صدف نے بھی شہروزکی 35 ویں سالگرہ پراپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے لکھا تھا ” روحوں کا ملاپ ظاہری حالت سے نہیں، ارتعاش سے ہوتا ہے، سالگرہ مبارک ہو”۔

شہروز کیلئے ” مائی ڈارلنگ سول ” لکھنے والی صدف نے کیپشن میں لویو لکھ کر ان سے محبت کااظہارکیا تھا۔ ۔

View this post on Instagram

Souls recognise each other by vibes, not by appearances… Happy birthday my darling soul mate. Love you ♥️

A post shared by Sadaf Sabzwari (@sadafkanwal) on Aug 24, 2020 at 12:29pm PDT

صدف کنول اور شہروز نے اپنی شادی کااعلان 31 مئی کو انسٹاگرام پرکیا تھا۔ اس سے قبل شہروز اور سائرہ یوسف کے درمیان طلاق کے حوالے سے صدف کنول کا نام خبروں کی زد میں رہا تھا، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات کی وجہ شہروز اورصدف کے درمیان گہری دوستی بنی۔ دونوں نے اپنی شادی کااعلان کیا تو سوشل میڈیاصارفین میں سے بیشتر نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سائرہ کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔

سال 2012 میں پسند کی شادی کرنے والے شہروز اور سائرہ کے درمیان اپریل 2020 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

شادی کے بعد تنقید کا سامنا کرنے والے شہروز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پہلی اہلیہ سائرہ یوسف سے علیحدگی کے پیچے صدف کا کوئی کردارنہیں تھا ۔ میرے خاندان اور میرے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے میں اس کا دفاع کروں گا کیونکہ میں ایک سچا آدمی ہوں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube