Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پرمہوش حیات کا سخت ردعمل

SAMAA | - Posted: Aug 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی میڈیا کی جانب سے لگائے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ۔

اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے لگائے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے، بھارتی میڈیا گندی صحافت کررہا ہے ۔

اداکارہ نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے اور وہ یہ کیوں کررہے ہیں لیکن وہ مجھے خاموش نہیں کرواسکتے ۔

مہوش حیات نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم اور بالی ووڈ کی منافقت پر آواز اٹھاتی رہیں گی۔

تاہم انہوں نے مذاق کیا کہ اگر ان کا نام مستقبل میں ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ منسلک کیا گیا تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

مہوش حیات کا ردعمل اس وقت سامنے آیا جب بھارتی میڈیا زی نیوز نے ان کے خلاف متعدد رپورٹس نشر کیں جن میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ داؤد ابراہیم کراچی میں رہتا ہے اور وہ مہوش حیات کے ساتھ تعلقات میں ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube