Tuesday, October 26, 2021  | 19 Rabiulawal, 1443

کیاعلی ظفرہالی ووڈ اداکار ٹام کروز جیسےنظر آتےہیں؟

SAMAA | - Posted: Aug 24, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 24, 2020 | Last Updated: 1 year ago

گلوکار و اداکار علی ظفر کے ایک مداح نے انہیں شکل و صورت کے لحاظ سے ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز سے مشابہہ قرار دیا۔

ٹوئٹر پر حمزہ سعید نامی ایک صارف نے ٹام کروز کی نکول کِڈمین کے ہمراہ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ علی ظفر کی تصویر بھی شیئر کی۔

علی ظفر کے مداح نے اُنہیں ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’کیا نکول کڈمین کے ہمراہ کھڑے شخص آپ ہیں؟‘۔

گلوکار نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’نہیں یار‘ لیکن ساتھ ہی انہوں نے اپنے جواب میں ہنسنے والی ایموجی کا اضافہ بھی کیا ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube