Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سوشانت سنگھ کیس کی تحقیقات سی بی آئی کے حوالے

SAMAA | - Posted: Aug 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بھارتی سپریم کورٹ نے حال ہی میں خودکشی کرنے والے اداکار سوشانت سنگھ راجپورت کے کیس کی تحقیقات سی بی آئی سپرد کردی۔

اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت معاملہ میں سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا ہے، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اس کیس کی جانچ سی بی آئی ہی کرے گی۔ سوشانت کی گرل فرینڈ اور اس کیس میں تمام سنگین الزامات کا سامنا کر رہیں۔

اداکارہ ریا چکرورتی نے اپنے خلاف پٹنہ میں دائر ایف آئی آر کو ممبئی ٹرانسفر کرانے کے لئے عرضی دی تھی، اسے مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کیس کی جانچ کا اختیار سی بی آئی کو دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئینی بینچ میں چیلنج بھی کر سکتی ہے۔

سوشانت کیس میں گیارہ اگست کو سماعت پوری کرنے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا،عدالت نے سبھی فریقوں کو اپنی دلیلوں پر تحریری نوٹ 13 اگست تک جمع کروانے کی اجازت دی تھی۔ سبھی فریقوں نے 13 اگست کو اپنا جواب داخل کر دیا تھا جس کے بعد کورٹ نے آج اپنا فیصلہ سنایا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube