Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

شادی کی چھٹی سالگرہ پرعائزہ خان کا خوبصورت اعتراف

SAMAA | - Posted: Aug 17, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 17, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ دانش تیمور وہ ہیں جس کی ان کی روح کو ضرورت تھی۔ ویڈنگ اینورسری پر خوبصورت پیغام کے علاوہ عائزہ نے اپنے مداحوں کیلئے تازہ ترین تصاویربھی شیئرکیں۔

انسٹا پوسٹ میں عائزہ نے لکھا ” مجھے روح کے ساتھی پریقین نہیں ہے، میں اس بات پریقین نہیں رکھتی ۔ ہررشتے میں کامیابی کیلئے وقت لگتا ہے اور کامیابی کیلئے قربانیوں اور بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے”۔

اپنے خیالات بتاتے ہوئے عائزہ نے لکھا ” ہماری شادی کو6 سال کا عرصہ گزرا ہے اورمیں دانش کو 12 سال سے جانتی ہوں، میں آپ کو ایک بات بتا سکتی ہوں میں دانش کے سوا کسی اور کے ساتھ اتنا محفوظ اورآرام دہ محسوس نہیں کیا، اس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔
ہوسکتا ہے وہ میری روح کا ساتھی نہ ہو،لیکن یقیننا طور پر وہ ہے جس کی میری روح کو ضرورت تھی”۔

عائزہ خان اوردانش تیمور نے خوبصورت تصاویرکے حوالے سے کبھی اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا۔ کوئی تہوارہو یا فیملی فنکشن، اس فیملی کی تصاویر ہمیشہ توجہ کھینچ لیتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on Aug 16, 2020 at 5:35am PDT

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on Aug 16, 2020 at 5:34am PDT

شادی کی چھٹی سالگرہ پر ان کا تازہ ترین فوٹو شوٹ بھی مداحوں کی خوب توجہ سمیٹ رہا ہے۔

ایک تصویر میں عائزہ نے خوبصورت نیکلس پہن رکھا ہے جس کے ساتھ انہوں نے کیپش میں تو کچھ نہیں لکھا لیکن مداحوں نے اندازہ لگا لیا کہ یہ ویڈنگ اینورسری کا تحفہ ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on Aug 16, 2020 at 12:04pm PDT

دانش کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئرکرتے ہوئے عائزہ نے پیار اور نیک خواہشات بھیجنے پراپنے فالوورز کا شکریہ ادا کیا۔

View this post on Instagram

Thank you everyone for your love and wishes 💫

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on Aug 16, 2020 at 12:32pm PDT

عائزہ اور دانش کی شادی اگست 2014 میں ہوئی تھی۔ اس جوڑی کے 2 بچے حورین اور ریان ہیں۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Aaa  August 17, 2020 6:17 pm/ Reply

    لا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube