Tuesday, October 26, 2021  | 19 Rabiulawal, 1443

سول ایوارڈز کی نامزدگی پرعلی ظفر کا اظہار تشکر

SAMAA | - Posted: Aug 15, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 15, 2020 | Last Updated: 1 year ago

صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر سول ایوارڈز کا اعلان کیا گیا جس میں پاکستانی گلوکار علی ظفر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز صدر مملکت نے اعلیٰ سول ایوارڈز کے لیے پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ بشریٰ انصاری، مایہ ناز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین، سکینہ سموں، ہمایوں سعید اور گلوکار علی ظفر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

علی ظفر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے وہ اپنے شائقین کی جانب سے ملنے والے اس پیار کے ہمیشہ مقروض رہیں گے، وہ اللّٰہ کے عاجزی اور انکساری کے ساتھ شکر گزار ہیں۔

اس سے قبل علی ظفر نے اظہار تشکر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر جس میں وہ مزار قائد پر کھڑے ہوئے ہیں۔

گلوکار کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کیلئے نامزدگی پر مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی جانب سے مبارکباد بھی دی جا رہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
ALI ZAFAR, Humayun Saeed , Ali Zafar civil award
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube