فائل فوٹو
بالی ووڈ کی مشہور اسٹار جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور نے بتایا ہے کہ ان کے یہاں نئے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ میں کرینہ کے دوسری بار امید سے ہونے کی خبریں زیرگردش تھیں ، اور اب دونوں کی جانب سے خود اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری کیے جانے والے مشترکہ بیان میں کرینہ اور سیف نے کہا کہ ” ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہماری فیملی میں اضافہ ہورہا ہے، محبت اور حمایت کیلئے تمام خیر خواہوں کا شکریہ “۔
سال 2012 میں سیف سے شادی کرنے والی کرینہ کی یہ پہلی جبکہ سیف علی خان کی دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی اداکارہ امرتا سنگھ سے کی تھی جن سے سیف کے 2 بچے اداکارہ سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔
سیف اور کرینہ کا ایک بیٹا تیمور علی خان ہے جس کی پیدائش دسمبر 2016 میں ہوئی۔
سیف کی بہن اداکارہ سوہا علی خان نے یہ خوشخبری سامنے نے کے بعد انسٹا گرام پوسٹ میں بھائی اور بھابھی کو مبارکباد دی۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا میں ایسی خبریں آنے کے بعد کرینہ کے والد رندھیر کپور نے میڈیا کی جانب سے سوال پوچھے جانے پرکہا تھا کہ ” مجھے امید ہے کہ خبر سچی ہو اور اگرایسا ہے تو مجھے بہت خوشی ہوگی، ایک دوسرے کو کمپنی دینے کیلئے 2 بچے تو ہونے چاہئیں “۔
خود کرینہ نے سال 2018 میں مزید بچوں سے متعلق پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں 3 لفظی جواب دیتے ہوئے کہا تھا ” 2 سال بعد” ۔
کرینہ ان دنوں عامرخان کے ساتھ کامیڈی فلم ” لال سنگھ چڈھا” میں کام کررہی ہیں جس کی شوٹنگ کرونا کے باعث روک دی گئی تھی ، بھارت میں پابندی کے باعث فلم کی بقیہ شوٹنگ اب ترکی میں کی جائے گی۔
لال سنگھ چڈھا دسمبر 2020 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جانی تھی، امکان ہے کہ فلم اب آئندہ سال دسمبر 2021 میں بڑے پردے پرپیش کی جائے گی۔