Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

صنم بلوچ کی بیٹی کی تصاویرنے سب کو چونکادیا

SAMAA | - Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago

تصویر: سماءڈیجیٹل

مارننگ شوز سے ملک گیرشہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صنم بلوچ نے اپنی بیٹی کی تصاویرانسٹاگرام پر شیئرکی ہیں لیکن صنم کی شادی سے لاعلم ان کے مداح شدید حیرت سے دوچار ہیں۔

صنم بلوچ اورعبداللہ فرحت اللہ کی علیحدگی سال 2018 میں ہوئی تھی جس کے بعد میڈیا میں اس حوالے سے کوئی خبرسامنے نہیں آئی کہ صنم نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز دوبارہ کب اور کس کے ساتھ کیا۔

اس دوران صنم سوشل میڈیا پرایکٹو رہیں تاہم ان کی جانب سے کبھی اس حوالے سے کوئی اشارہ نہیں دیا گیا کہ انہوں نے یہ شادی کب کی، اسی لیے اب ایک دم سے بیٹی کے ساتھ تصاویر ان کے فالوورز کو چونکانے کا باعث بنی ہیں۔

صنم اور بیٹی نے ان تصویر میں ایک ہی رنگ کا لباس پہن رکھا ہے اور اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی بیٹی چند ماہ کی ہے، بچی کے ہاتھ پرخوبصورت مہندی اور انگلی میں پہنی گئی انگوٹھی نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ انسٹا پر صنم کے مداحوں سمیت شوبز ساتھی انہیں نیک خواہشات اور مبارکبادکے پیغامات بھیج رہے ہیں ۔

اس کے علاوہ صنم کی قریبی دوست لاریب تھیبہ نے بھی انسٹاپوسٹ میں صنم اور بچی کی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا ” بالآخر میرے لیے اب کوئی صنم سے زیادہ اہم ہے “۔

صنم کے منہ بولے بھائی اور فیشن جرنلسٹ محمد اسد اللہ نے بھی انسٹاگرام پر تصاویر شیئرکرتے ہوئے صنم کو مبارکباد دی۔

کمنٹس میں صنم کی جانب سے اسد اللہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔

مارننگ شوز کے علاوہ صنم کی ایک وجہ شہرت اداکاری بھی ہے لیکن آج کل وہ اسکرین سے دور ہیں، سوشل میڈیا پر اطلاعات کے مطابق صنم بلوچ ان دنوں کینیڈ امیں مقیم ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube