Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

صدف کنول کی بہترین نقالی کرنےوالی ڈینٹسٹ کی ویڈیووائرل

SAMAA | - Posted: Aug 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

سوشل میڈیا پرصدف کنول سے بےحد مماثلت رکھنے والی ایک لڑکی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جو صدف کے الفاظ کے ساتھ ہوبہوانہی جیسے تاثرات سے صارفین کوحیرت زدہ کررہی ہیں۔

یہ ویڈیو ” فلوس اینڈ فلاز ” نامی انسٹا گرام گروپ سے شیئر کی گئی ہے جس پردی گئی تفصیلات کے مطابق یہ 4 باصلاحیت دوستوں کا گروپ ہے جو پیشے کے اعتبار سے ڈینٹسٹ ہیں۔

اس ویڈیو کیلئے صدف کے جس انٹرویو کا انتخاب کیا گیا ہے، وہ ضرور آپ کو چونکانے کا باعث بنے گا اس لیے بتاتے چلیں کہ یہ انٹرویو ایک مزاحیہ ٹیلی فلم ” گھر کے نہ گھاٹ” کے کی شوٹنگ کے دوران اینڈپینڈنٹ اردو کی جانب سے لیاگیا تھا جس میں صدف ، شہروز سبزواری کے ساتھ شادی کے بعد خود پر کی جانے والی شدید تنقید کے حوالے سے بات کررہی ہیں۔

ڈرامے میں صدف کے ساتھ شہروزسبزواری بھی کام کررہے ہیں، اس لیے یہ انٹرویو ان دونوں سے لیا گیا تھا۔

انسٹاپوسٹ میں صدف کنول کی بہترین نقالی کرنے والی ڈینٹسٹ نے اپنا نام بتائے بغیرلکھا ” آپ میں سے بہت سے لوگوں نے مجھے بتایا کہ میں صدف کنول جیسی دکھتی ہوں اور چونکہ میں بہت زیادہ فارغ بھی تھی تو یہ مزاحیہ ویڈیو بنانے کا سوچا”۔

پوسٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ آئیڈیا بھارتی کامیڈین رونت شرما کی ویڈیوز کو دیکھ کرسوجھا۔

خاتون ڈینٹسٹ نے اس حوالے سے لکھا ” اگر آپ رونت شرما کو نہیں جانتے ہیں تو ان کی نقالی کی ویڈیوز دیکھیں ، وہ بہت اچھے ہیں”۔

اس انٹرویو میں سائرہ یوسف سے راہیں جداکرنے کے بعد ہونے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں شہروز کا کہنا تھا کہ “ہمارے بڑوں نے ہم سے کہا کہ وہ قافلہ کبھی اپنی منزل تک نہیں پہنچا جس نے رک رک کر ہر بھونکنے والے کتے کو پتھر مارا ہو”۔

تنقید کرنے والوں کیلئے صدف کنول اور شہروز کا سخت جواب

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے صدف نے کہا کہ ہم نے اس نفرت کو انجوائے کیا اورہنسے، ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑا، میں توکہتی ہوں کہ تنقید کرو تا کہ میرے گناہ دھلیں۔ میرے پاس شوہراور اتنا اچھا خاندان ہے اس لیے ان چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

صدف کنول اور شہروز نے اپنی شادی کااعلان 31 مئی کو انسٹاگرام پرکیا تھا۔

پس منظر
شہروز اور سائرہ یوسف کے درمیان طلاق کے حوالے سے صدف کنول کا نام خبروں کی زد میں رہا تھا، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات کی وجہ شہروز اورصدف کے درمیان گہری دوستی بنی۔جس کے بعد 31مئی کو صدف اورشہروز نے اپنی شادی کااعلان کیا تو سوشل میڈیاصارفین میں سے بیشتر نے دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سائرہ کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔

سال 2012 میں پسند کی شادی کرنے والے شہروز اور سائرہ کے درمیان اپریل 2020 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

شادی کے بعد تنقید کا سامنا کرنے والے شہروز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پہلی اہلیہ سائرہ یوسف سے علیحدگی کے پیچے صدف کا کوئی کردارنہیں تھا ۔ میرے خاندان اور میرے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے میں اس کا دفاع کروں گا کیونکہ میں ایک سچا آدمی ہوں

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube