Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ایمن خان سب کو پیچھے چھوڑ گئیں

SAMAA | - Posted: Aug 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پرسب سے زیادہ فالوررز رکھنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ ہونے کا اعزازحاصل کرلیا ہے۔

شوبزستاروں کی مقبولیت کااندازہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرانہیں فالو کرنے والے مداحوں کی تعداد سے لگایا جاسکتا ہے، اور بات کی جائے انسٹا گرام کی تو پاکستان میں مقبولیت کا یہ اعزازاداکارہ ایمن خان کے پاس ہے جن کے مداحوں کی تعداد 70 لاکھ ہوچکی ہے۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایمن خان سے پہلے یہ اعزاز سپراسٹارماہرہ خان کے پاس تھا۔

تقریبا 3 ماہ قبل ایمن خان کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد 50 لاکھ 90 ہزارتھی جبکہ ماہرہ اس گنتی میں 10 ہزار پیچھے تھیں۔

اب ایمن کے مداحوں کی تعداد 70 لاکھ پرپہنچنے کے بعد ماہرہ اس گنتی میں 64 لاکھ کے ساتھ موجود ہیں۔

ایمن اور ماہرہ کے بعد مقبولیت میں عائزہ خان 50 لاکھ 40 ہزار فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبرپرتھیں لیکن اب وہ بھی ماہرہ خان سے آگے ہیں۔

عائزہ خان کے انسٹا فالوورز کی موجودہ تعداد 67 لاکھ ہے۔

ایمن، عائزہ اور ماہرہ کے بعد منال خان کا نمبر آتا ہے جن کے فالوورز کی تعداد 58558 لاکھ ہے۔ منال کے علاوہ اداکارہ مایا علی بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں جن کے مداحوں کی تعداد 45 لاکھ ہے۔

اس سے قبل اکتوبر 2019 میں ماہرہ خان نے پاکستان شوبزانڈسٹری میں 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی سیلیبرٹی ہونے کا اعزازحاصل کیا تھا جبکہ ایمن کےفالوورز کی تعداد دسمبر 2019 میں50 لاکھ سے زائد تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube