Thursday, January 28, 2021  | 13 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

کرونا ٹیسٹ منفی آنےکے بعد ابھیشیک بھی اسپتال سےڈسچارج

SAMAA | - Posted: Aug 8, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 8, 2020 | Last Updated: 6 months ago

بھارتی اداکار ابھیشیک بچن کو کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

ابھیشیک بچن کو تقریباً ایک ماہ قبل کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ممبئی کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا تاہم آج ان کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی۔

اداکار امیتابھ بچن نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ابھیشیک بچن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انھیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

امیتابھ بچن نے ان کے اور ان کے بیٹے کے لیے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

ابھیشیک بچن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک وعدہ وعدہ ہوتا ہے، میں کرونا نگیٹو پایا گیا ہوں ! میں نے آپ سبھی سے کہا تھا کہ میں اس کو مات دوں گا، آپ سبھی کا میرے اور میرے اہل خانہ کیلئے دعائیں کرنے کیلئے شکریہ ۔

اداکار نے اپنی صحتیابی پر ڈاکٹرز اور اسپتال کے اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن کے ساتھ ساتھ ان کے والد امیتابھ بچن، اہلیہ ایشوریا رائے بچن اور بیٹی ارادھیا بچن بھی کورونا کے شکار ہوگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube