Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

دیوسائی کے میدانوں میں فریال محمود کی ڈانس مووز

SAMAA | - Posted: Aug 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: انسٹاگرام

لاک ڈاؤن کے دوران مئی میں دانیال راحیل کے ساتھ اپنی زندگی کے نئے سفرکا آغازکرنے والی فریال محمود ان دنوں شمالی علاقہ جات کی سیرپرہیں۔

فریال محمود نے بلند ترین دیوسائی کے مقام سے ایک دلکش ویڈیو شیئرکرنے کے علاوہ شمالی علاقہ جات کی سیر کے دوران اپنی بچپن کی ایک خواہش بھی پوری کی ہے۔

فریال نے انسٹاگرام پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہری دور کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کسی فلمی ہیروئن کے سے انداز میں یہاں سے وہاں درختوں کے درمیان گھومتے ہوئے خوب صدائیں لگائیں۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ” میں یہ تب سے کرنا چاہتی تھی جب میں 5 سال کی تھی”۔

ساڑھی کی عدم دستیابی پراسکارف کو ہی ساڑھی کا انداز دینے والے فریال نے ہیش ٹیگ میں لکھا” ساڑھی نہیں تو اسکارف ہی سہی”۔

فریال نے فالوورز کیلئے دیو سائی کے میدانوں میں بنائی گئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مغربی دھن پر ڈانس مووز دکھا رہی ہیں۔

انہون نے کیپشن میں لکھا ” میں ہرجگہ ڈانس کرسکتی ہوں” ۔ فریال نے پوسٹ میں ویڈیو گرافی کرنے والی اپنے شوہردانیال راحیل کو بھی سب سے زیادہ دلکش قراردیا۔

گلگت بلتستان کے اضلاع اسکردو اور استور کے درمیان واقع د یوسائی دنیا کی بلند ترین اور وسیع سطح مرتفع ہے جو سال کے 8 تا 9 مہینے مکمل طور پر برف میں ڈھکا رہتا ہے۔ دیوسائی کی سیر کا بہترین وقت جولائی سے لیکر اوائل ستمبر تک ہے۔ یہ دنیا کاواحد پہاڑی میدان ہے جو کسی بھی مقام پر4 ہزار میٹر سے کم بلند نہیں۔

فریال محمود نے 28 مئی کو اداکار، پروڈیوسروڈائریکٹردانیال راحیل کے ساتھ گہری دوستی کو زندگی بھر کے تعلق میں تبدیل کیا ۔ دونوں کا نکاح لاہور میں ہوا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube