Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان کے استاد نگاہ جی کوسالگرہ مبارک

SAMAA | - Posted: Aug 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: انسٹاگرام

اپنے پسندیدہ کوریوگرافرنگاہ جی کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والی اداکارہ ماہرہ خان چاہتی ہیں کہ ایوارڈ شوز میں کوریوگرافرز اور تکنیکی عملے کی نامزدگیاں ہوں تا کہ انہیں بھی پہچان ملے۔

ماہرہ نے انسٹا پوسٹ میں نگاہ جی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان کے پسندیدہ استاد ہیں۔

کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا “میرے استاد ، میرے پیارے نگاہ جی ۔۔ میرے سفرکا ایک اہم اور خوش کن حصہ ہونے کے لیے آپکا شکریہ، مجھےآپ کے ساتھ ڈانس کرنا اورسیٹ پرآپ سے سیکھنا پسند ہے۔ اللہ آپ کو ہمیشہ ہنستا مسکراتارکھے اورہمارے رشتے میں ہمیشہ پیاراورعزت برقرار رکھے۔ سالگرہ مبارک ، جلدی سے بس آجائیں ” ۔

نگاہ جی کومبارکباد دینے والی ماہرہ خان نے اس کے بعد ایک نوٹ میں اہم نقطے کی جانب توجہ دلائی۔

ماہرہ کی خواہش ہے کہ ایوارڈ شوز میں لائم لائٹ کے علاوہ کیمرے کے پیچھے رہ کرکام کرنے والے عملے کی صلاحیتوں کو بھی بھرپور سراہا جائے۔

اداکارہ نے لکھا ” مجھے امیدہے کہ ہمارے ایوارڈ شوز ہمارے ٹیکنیشنز کیلئے بھی کیٹگریز رکھیں گے۔ یہ وقت کا تقاضا ہے، امید ہے کہ ہم کوریوگرافرز، سینماٹوگرافرز، آرٹ ڈائریکٹرز، ایڈیٹرز وغیرہ کو بھی پہچان ملتے دیکھیں گے۔ ہماری فلمیں اور ڈرامے ان کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں”۔

اس سے قبل ماہرہ خان نے ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ جس چیز کی کمی وہ محسوس کرتی ہیں وہ بچپن میں ان کی والدہ کا لوری سنانا ہے جس سے ماہرہ کو فورا نیند آجاتی تھی۔

انسٹا پوسٹ میں ماہرہ نے لکھا ” مجھے بچپن سے ہی نیند سے متعلق مسائل کا سامنا تھا، کم سے کم مجھے یہی بتایا گیا تھا۔ جہاں تک مجھے یاد ہے میں رات کا انتظار کیا کرتی تھی تا کہ دیگر تمام افراد سوجائیں اور میں رات بھرجاگتی رہوں ” ۔

View this post on Instagram

Ever since I was a child I’ve had a sleeping issue.. or at least that’s what I was told. All I remember is, waiting for the night to come so that everybody else would fall asleep and I would have the night all to myself. I used to dream with my eyes wide open – imagining God knows what all. Acting in a film, winning something in school, talking to the boy I had a crush on.. I would play out different scenarios every night. I can’t say I miss it.. because nothing really has changed ( except for the scenarios of course)! What I do miss, is my Ama singing to me when we were little. That used to put me to sleep right away.. P.S will be stealing more of your work for my stories @abdalmufti amazing art 🍂 @kaavishtheband 🧡

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on Aug 5, 2020 at 3:03pm PDT

اداکارہ نے فالوورز کو بتایا تھا” میں کھلی آنکھوں سے خواب دیکھا کرتی تھی ، یہ تصور کرتے ہوئے کہ خدا سب دیکھ رہا ہے۔ فلم میں اداکاری کرنا ، اسکول میں کچھ جیتنا، مجھے جو لڑکا پسند تھا اس سے باتیں کرنا، میں ہر رات مختلف منظرنامے تشکیل دیتی۔
میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ میں وہ وقت یاد کرتی ہوں کیونکہ حقیقتا کچھ بھی نہیں بدلا ہے، سوائے منظرنامے کے”۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube