Wednesday, September 23, 2020  | 4 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

تیرےجیسایارکہاں،عدنان صدیقی اورہمایوں سعیدکی ویڈیووائرل

SAMAA | - Posted: Aug 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: ٹوئٹر

ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” میں ایک دوسرے کے رقیب دانش (ہمایوں سعید ) اور شہوار (عدنان صدیقی) حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں۔

عدنان صدیقی نے انسٹا پرایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں بھارتی گانے “تیرے جیسا یارکہاں، کہاں ایسا یارانہ” کے ساتھ پس منظرمیں ہمایوں سعید بھی مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

عدنان صدیقی نے ویڈیو کے شاعرانہ کیپشن میں کہا ” وفا کے شہر میں قحطِ وفا ہے اے شاعر، ہزار دوست ملے ایک دوستی نہ ملی”

عدنان نے اپنی پوسٹ میں اپنے والد کے کہے گئے جملے لکھے ” میں وفاداروں کے درمیان وفاداری تلاش کرتا ہوں، میں دوستوں کے درمیان ایک دوست ڈھونڈتا ہوں”۔

اداکارنے والد کیلئے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے لکھا کہ میں ہردوست کے ساتھ ، آپ کی حکمت سے سیکھتا رہتا ہوں ۔

عدنان اور ہمایوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کیلئے پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔

ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو” میں بھی ان دونوں کی اداکاری کو بےحد پسند کیا گیا تھا۔ خلیل الرحمان قمر کی تحریر کردہ اس ڈرامے میں لالچ، خود غرضی اور عورت کی بیوفائی کا موضوع اجاگر کیا گیا تھا۔ مہوش (عائزہ خان ) سرکاری ملازمت کرنے والے شوہر دانش (ہمایوں ) کو چھوڑ کر اپنے دولت مند باس شہوار (عدنان صدیقی ) کے پاس چلی جاتی ہے اور پھر اسے اپنی غلطی کااحساس ہوتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube