Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

تیراہنسنابھی کیامصیبت ہے،اقراء کیلئے یاسرحسین کی پوسٹ

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: انسٹاگرام

یاسرحسین اور اقراء عزیز شادی سے پہلے بھی خبروں میں رہتے تھے تو شادی کے بعد بھی سوشل میڈیا پر نت نئی پوسٹس ان کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں ۔

ہمیشہ ایک اچھا شوہرہونے کا ثبوت دینے والے یاسر نے اس بار اقراء کی ہنسی کو سراہتے ہوئے ایک شعر کے ذریعے اظہار کیا ہے۔

اب گھبرانا بنتا ہے، یاسراور اقراء کی ٹک ٹاک ویڈیووائرل

یاسر نے انسٹا گرام پر اقراء کے ساتھ ایک دلکش تصویرشیئر کی جس میں دونوں ہنس رہے ہیں۔

انہوں نے کیپشن میں حسن ظہیرراجا کی معروف غزل کا شعر” تیرا ہنسنا بھی کیا مصیبت ہے، میں کوئی بات کرنے آیا تھا” لکھا۔

یہ تصویر عید الاضحیٰ کے موقع پر کھینچی گئی تھی، اس سے قبل اقراء نے بھی یاسر کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا تھا ” مجھے ہم سے محبت ہے”۔

یاسر اور اقراء کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقراء کو پرپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شوبزساتھیوں سمیت بہت سوں نے اس جوڑی کا دفاع بھی کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube