Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

امریکا کےبعد میرا دبئی میں بھی سنگین مشکلات کاشکار

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

کرونا وائرس کی وبا کے دوران امریکا سے وطن واپسی کیلئے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کرنے والی اداکارہ میرا اب دبئی میں بھی مشکلات کا شکار ہیں۔

انسٹا گرام پراپنی تصاویرشیئر کرتے ہوئے میرا نے لکھا ” میں اس وقت دبئی میں ہوں اور کوویڈ 19 کی وجہ سے سنگین مسائل و چیلنجز کا سامنا کررہی ہوں جن میں بینک کا قرض اور اقساط جیسے مسائل شامل ہیں”۔

میرا نے بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے سفارت خانے میں سنجیدہ، سینئر،قابل احترام اور ذمہ دارلوگوں سے ملاقات کی ہے۔

اداکارہ نے ہیش ٹیگز کے ساتھ زلفی بخاری، عمران خان، گورنمنٹ، احمد امجد علی قونصل جنرل، مصورعباس کینسل، دبئی، گورنمنٹ لکھتے ہوئے کہا کہ میں حکومت کو سراہتی ہوں۔

واضح رہے کہ میرا نے دبئی میں بینک سے قرض لیکر جائیداد خرید رکھی ہے اور موجودہ صورتحال کے باعث اداکارہ کیلئے اقساط کی ادائیگی مشکل ہورہی ہے۔

اس حوالے سے مدد حاصل کرنے کیلئے انہوں نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے مالی مدد حاصل کرنے کیلئے لاہورآرٹس کونسل کودرخواست بھی لکھی تھی جومسترد کردی گئی۔ اداکارہ نے موقف اختيار کيا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث مشکلات کا شکارہوں ،اس ليے مالی مدد کی جائے۔

اس حوالے سے سماء سے بات کرتے ہوئے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی چيئرپرسن ایم پی اے سعديہ سہيل رانا کا کہنا تھا کہ ميرا نے دبئی ميں جائيداد بنارکھی ہے ،انہيں رقم لينے کے بجائے فنکاروں کی مالی امداد کے لئے آگے بڑھنا چاہیے۔

البتہ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے میرا کیلئے 5 ہزار ماہانہ کی منظوری دے دی گئی تھی۔

اس سے قبل اداکارہ میرا13 مئی کو امریکا سے وطن واپس پہنچی تھیں جس کیلئے انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube