Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

عائشہ عمرکیلئےعید کا سب سےقیمتی تحفہ

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اداکارہ عائشہ عمرکیلئےعیدالاضحیٰ اس سے زیادہ یادگار نہیں ہوسکتی تھی کیونکہ انہوں نے 2 دہائیوں کے بعد کراچی میں عید اپنی والدہ کے ساتھ گزاری ہے۔

انسٹاگرام پروالدہ کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے عائشہ نے اسے اپنے لیے بہترین عیدی قرار دیا۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ” میری ماما عید کیلئے یہاں ہیں ، اب تک کی سب سے بہترین عیدی “۔

عائشہ نے فالوورز کو بتایا “ماما 20 سال بعد کراچی آئی ہیں اور یہ وہ شہر ہے جہاں وہ پیدا ہوئیں، 60 اور 70 کی دہائی میں پلی بڑھیں”۔

اداکارہ نے اپںی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ کراچی کو کچرے کے ڈھیرمیں بدلتا دیکھ کر سخت افسردہ ہیں۔

عائشہ نے فالوورز کیلئے عید کے جوڑے میں اپنی تصاویر بھی شیئرکیں۔

اس سے قبل جنوری 2020 میں والدہ کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پرعائشہ عمر نے مزاحیہ ڈرامہ ’’ ُبلبلے‘‘ کے سیٹ پروالدہ کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تھی۔

عائشہ نے طویل جذباتی پوسٹ میں والدہ کی جدوجہد بیان کرتے لکھا تھا ” 2 بچوں کی ماں ایک بیوہ عورت کے مرحوم شوہرکے نام پرایک پائی بھی نہیں تھی اور اس کے شادہ شدہ بہن بھائی سمجھتے تھے کہ ان کی بہن کے سسرال والے اس کی معاشی اور جذباتی اعتبار سے اچھی دیکھ بھال کریں گے۔ کمپنی کے سب سے زیادہ شیئرز رکھنے والے (عائشہ کے والد) کے انتقال کے بعد اس عورت کے سسرال والوں نے کمپنی ختم کرتے ہوئے تمام رقم آپس میں تقسیم کرلی۔ جذباتی طور پر پریشان اور اپنے حقوق کی جنگ لڑنے سے لاعلم اس خاتون نے لاہورجا کر نئی زندگی کا آغاز کیا” ۔

مکمل خبرآپ یہاں کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں۔

۔۔۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube