Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

صباقمراوربلال سعید کے”قبول ہے”کے پیچھےچھپی حقیقت

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: انسٹاگرام

دوروزقبل اداکارہ صبا قمر کی ایک تصویراوراس کے کیپشن نے ان کے مداحوں کو شدید حیرت میں مبتلاکیا کیونکہ اس تصویر کے کیپشن سے انہیں ایسا لگا کہ بالآخر صبا اپنی زندگی کی نئی شروعات کرتے ہوئے نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

View this post on Instagram

Qubool hai @bilalsaeed_music

A post shared by 𝐒𝐚𝐛𝐚 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 (@sabaqamarzaman) on Jul 31, 2020 at 1:13pm PDT

لاہور کی مسجد وزیرخان میں کھینچی جانے والی اس تصویرمیں صبا گلوکار بلال سعید کے ہمراہ موجود ہیں جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا “قبول ہے”۔

ایسی ہی ایک تصویر بلال سعید نے بھی انسٹا پرشیئرکی ، جس کے بعد سوشل میڈیا پرتبصروں اور قیاس آرائیوں کا طوفان گرم ہوگیا۔ بیشتر نے تو اداکارہ کوشادی کی مبارکباد تک دے ڈالی جبکہ کچھ نے اندازہ لگایا کہ یہ تصویرغالبا ان دونوں کے کسی نئے پراجیکٹ کا حصہ ہے۔

اس کے بعد عید کے موقع پر بھی بلال سعید نے مداحوں کو مبارکباد دیتے ہوئے صبا کے ساتھ ایک تصویر شیئرکی جس میں وہ مشرقی انداز میں سرجھکائے بیٹھی ہیں، اس تصویر نے تو صارفین کے تجسسس کو مزید ہوادی۔

قصورسوشل میڈیا صارفین کا بھی نہیں کیونکہ کرونا کے باعث ہونے والے لاک ڈاون کے دوران کئی شوبزسیلیبرٹیز نے شادی کی، لیکن اب بلی تھیلےسے باہرآگئی ہے۔

بلال سعید نے انسٹااور ٹوئٹر پر اپنے نئے گانے “قبول ہے” کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ویڈیو ڈائریکشن صبا قمر کی ہیں جنہوں نے اس حوالے سے اپنا ڈیبیوکیا ہے۔

گانا بلال سعید نے لکھا ، کمپوز اور پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی ویڈیو میں بھی صبا قمر اور بلال سعید ہی دکھائی دیں گے۔

صارفین کو حیرت سے دوچارکرنے والی وہ تصویر بھی گانے کی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی تھی۔

بلال سعید کے مطابق “ون ٹوریکارڈ” کمپنی کے تحت یہ گانا جلد ریلیز کیا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube