Saturday, August 15, 2020  | 24 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

چڑیلز:پاکستان کوایسی ہی ہیروئنزکی ضرورت ہے

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

کیا آپ کے شوہر آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں؟ کیا آپ کو کسی مدد کی ضرورت ہے؟ اگر ہاں تو “چڑیلز” کو کال کریں اورباقی ان پرچھوڑ دیں۔

فلم “کیک” کے بعد ڈائریکٹر عاصم عباسی کا دوسرا پروجیکٹ ویب سیریز “چڑیلز” کا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے، جسے دیکھ کرلگتا ہے کہ ہیروئنز کو ایسا ہی ہونا چاہیے۔

ٹریلز کےآٖغاز سے اختتام تک ایک بات تو واضح ہے کہ یہ پروجیکٹ بہت عمدہ ہوگا۔ یہ ناظرین کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے سرفہرست ہے۔

چڑیل ان 4 خواتین کی کہانی ہےجو ایک خفیہ جاسوسی ایجنسی کھولتے ہوئے شہر کے اونچے طبقے کے دھوکے بازشوہروں کی حرکات کا پردہ چاک کرنا چاہتی ہیں۔ جیسے جیسے ان کے کام کا دائرہ وسیع ہوتا جاتا ہے، وہ زیادتی کا شکار، ہراساں کیے جانے والی اور بدسلوکی کا شکار ہونے والی خواتین کی نجات دہندہ بن جاتی ہیں۔

ناظرین کواپنے سحرمیں جکڑنے اور تیز ی سے بڑھنے والی اسٹوری لائن سیکڑوں مسائل جیسے بچوں کے ساتھ زیادتی، جنسی تشدد،طبقہ اور ذات پات کی برتری وغیرہ کا احاطہ کرتی ہے۔

عام ڈگر سے ہٹ کر عاصم عباسی کی یہ منفرد تخلیق 11 اگست کو بھارتی انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم زی 5 گلوبل پرریلیز ہوگی، چڑیلز کی کاسٹ میں ثروت گیلانی، نمرہ بُچّہ، مہر بانو اور یاسرہ رضوی شامل ہیں۔

چڑیلز کی 10 اقساط ہوں گی او ہرقسط 55 منٹ پرمشتمل ہے ، 11 اگست کو ریلیز کے بعد اس کی تمام اقساط بیک وقت بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

ڈائریکٹرعاصم عباسی کا کہنا ہے کہ بھارتی پلیٹ فارم “زندگی ” کا عزم اوریجنل مواد کو پیش کرنا ہے، اس نے مجھے چڑیلز جیسا شو تخلیق کرنے کیلئے ایک مکمل پلیٹ فارم مہیا کیا ۔ یہ مضبوط خواتین کی کہانی ہے جو خود کو دریافت کرنے، بااختیار ہونے اور اپنی بہنوں کی حمایت کے سفر پر نکلی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ “چڑیلز ” دنیا بھر کے ناظرین کے لئے دلچسپی کا باعث ہوگا۔”

زی 5 دراصل زی انٹرٹینمنٹ انٹرپرائزز کا حصہ ہےجس نے اپنی زندگی برانڈ کو دوبارہ لانچ کیا ہے۔آپ زی 5 پر ہٹ پاکستانی ڈرامہ سیریلز دیکھ سکتے ہیں ، جن میں ماہرہ خان کا ڈرامہ” شہرذات”، عثمان خالد بٹ اور مایا علی کا “عون زارا”، بڑی آپا ،مستانہ ماہی، فہد مصطفیٰ کا “میں عبدالقادر ہوں” کے علاوہ فلم “کیک” کے ہدایتکار عاصم عباسی اور “رام چند پاکستانی” کی ڈائریکٹر مہرین جبار کے پراجیکٹس بھی شامل ہیں ۔

اس سے قبل نیٹ فلکس کی طرز پرکام کرنے والی اس اسٹریمنگ ویب سائٹ پر 2 پاکستانی تھیٹر ڈراموں ” مُشک” اور ” جھانجھردی پاواں چھنکار” دکھائے جاچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube