Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اداکارہ میراکی مالی مدد کرنےکی درخواست مستردکردی گئی

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 1 week ago

فائل فوٹو

لاہور آرٹس کونسل نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے اداکارہ میرا کی مالی مدد کرنے کی درخواست مستردکردی۔

ميرا نے لاہور آرٹس کونسل ميں مالي امداد کے لیے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ ميں درخواست جمع کروا رکھی تھی، اداکارہ نے موقف اختيار کيا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث مشکلات کا شکارہوں ، اس ليے مالی مدد کی جائے۔

اس حوالے سے سماء سے بات کرتے ہوئے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی چيئرپرسن ایم پی اے سعديہ سہيل رانا کا کہنا تھا کہ اداکارہ ميرا کي درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ميرا نے دبئي ميں جائيداد بنارکھی ہے ،انہيں رقم لينے کے بجائے فنکاروں کی مالی امداد کے لئے آگے بڑھنا چاہیے۔

میرا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے یہ اعتراض بھی عائد کیا گیا ہے کہ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے عمر کی کم ازکم حد 50 سال رکھی گئی یے جبکہ اداکارہ ميرا 42 سال کی ہيں ، اس کے علاوہ انہوں نے زير کفالت افراد ميں فيملی ممبران کے بجائے ملازمين کو ظاہرکيا ہے۔

میرا نے اسی حوالے سے سماء کے پروگرام “سات سے آٹھ” میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں جب سے انڈسٹڑی میں آئی ہوں، کبھی کسی سے کوئی فنڈ لینے کیلئے درخواست نہیں دی، میری درخواست کا مقصد حکومت کو اپنے مسائل سے آگاہ کرناتھا ۔

اداکارہ کے مطابق مجھے معلوم نہیں تھا کہ اداکاروں کو 5 ہزار روپے ماہانہ فنڈ دیاجاتا ہے۔ میں فلم انڈسٹری کے ان تمام لوگوں کے ساتھ ہوں جو ان دنوں مشکلات کا شکار ہیں ۔

فارم میں اداکارہ میرا نے ڈی ایچ اے میں اپنا ذاتی گھراور7 افراد زیرکفالت ظاہرکئے تھے۔

اداکارہ میرا13 مئی کو امریکا سے وطن واپس پہنچی تھیں جس کیلئے انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے وطن واپسی کے لیے مدد کی اپیل کی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube