Saturday, August 15, 2020  | 24 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

حلیمہ سلطان کوپاکستان میں اپنانمبرون ملنے کارازکُھل گیا

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامے “ارطغرل غازی کی اداکارہ ایسرابالجیک المعروف حلیمہ سلطان نے اپنی ایک ٹویٹ کے حوالے سے شوبزستاروں سمیت سوشل میڈیا صارفین کے تجسس کا بھی خاتمہ کردیا ہے۔

اداکارہ نے گزشتہ روزاپنی ٹویٹ میں ڈانسنگ ایموجی کے اضافے کے ساتھ لکھا تھا “مجھے پاکستان میں اپنا نمبرون مل گیا ہے”۔

اس مختصر ٹویٹ نے جہاں پاکستان میں اداکارہ مداحوں کو شدید حیرت میں مبتلاکیا اور سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے دیکھنے میں آئے وہیں شوبزشخصیات نے بھی دلچسپ ردعمل ظاہرکیا۔

اداکارہ سارہ خان نے ایسرا کو بھابھی قراردیا تو مہوش حیات کو لگا کہ اب تو مبارکباد کاسلسلہ ہوگا، یاسر حسین نے شکوہ کیا کہ “پہلے ہمارا کام لے لیا اور اب لڑکے؟” تو احمد علی بٹ نے خوش فہمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرمزاح اندازمیں لکھاتھا کہ “ہم ایسی کسی بات کیلئے تیار نہیں تھے لیکن اس نے مجھے ڈھونڈ لیا” ۔

لیکن اب ایسرا کی جانب سے کی جانے والی تازہ ٹویٹ نے سب کے اندازے غلط ثابت کردیے ہیں، اداکارہ کو کیو موبائل کے بعد پاکستان میں ٹیلی کام سروس پروائیڈر جاز نے بھی اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقررکردیا ہے۔

ایسرا نے اپنی ٹویٹ میں کمپنی کی ٹیگ لائن استعمال کرتے ہوئے لکھا ” میرے خیال سے دنیا کو بتانے کا وقت آگیا ہے”۔

دوسری جانب جاز نے بھی آفیشل ٹوئٹر پیج پرلکھا “لگتا ہے ہمیں اپنا نمبرون مل گیا ہے”۔

اس سے قبل اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی کیو موبائل نے اپنی نئی ڈیوائس ویو میکس پرو کے لیے اداکارہ کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔

ایسرا بالجیک کو پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے کی اطلاعات بھی سرگرم ہیں، اس حوالے سے فرنچائز کے مالک جاید آفریدی عندیہ دے چکے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ جلد 3 معروف پاکستانی برانڈز کے ساتھ کام کرنے والی ہیں۔کیوموبائل وہ پہلی پاکستانی برانڈ ہے جس نے اداکارہ کو اپنی مہم کا حصہ بنایا۔

ایسرا بالجیک پاکستانی عوام سے ملنے والی محبت کے جواب میں یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ اگر کرونا کے باعث فضائی پابندیاں نہ ہوتیں تو وہ اب تک کئی بار پاکستان آ چکی ہوتیں۔

ڈرامہ ” ارطغرل ” وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپاکستان میں یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پراردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا جا رہا ہے۔ڈرامے میں 13ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل اسلامی فتوحات کا سلسلہ دکھایا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube