Saturday, August 15, 2020  | 24 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

راحت فتح کا نیاگانا”غم عاشقی”ریلیزہوتے ہی مقبول

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

فائل فوٹو

لیجنڈری گلوکارراحت فتح علی خان نے عید الضحیٰ کے موقع پر مداحوں کیلئے نیاگانا ” غم عاشقی” ریلیز کردیا ہے ۔

دو دن قبل انہوں نے گانے کا ٹیزر جاری کیا تھا جسے شائقین نے خوب پسند کیا، اور اب گانے کی ریلیز کے ساتھ ہی اسے سوشل میڈیا پرتیزی سے مقبولیت حاص ہورہی ہے۔

گانے کے بول معروف شاعرہ پروین شاکر کی غزل سے لیے گئے ہیں جبکہ اسے سلمان احمد نے پروڈیوس کیا ہے۔ پروین شاکر کی شاعری کے علاوہ گانے میں مزید بول بھی شامل کیے گئے ہیں۔ گانے کی موسیقی کامران اختر نے ترتیب دی ہے۔

غزل آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں

کبھی رُک گئے کبھی چل دیے، کبھی چلتے چلتے بھٹک گئے
یونہی عمر ساری گزار دی، یونہی زندگی کے ستم سہے

کبھی نیند میں کبھی ہوش میں، تُو جہاں ملا تجھے دیکھ کر
نہ نظر ملی نہ زباں ہلی، یونہی سر جھکا کے گزر گئے

کبھی زلف پر کبھی چشم پر،کبھی تیرے حسیں وجود پر
جو پسند تھے میری کتاب میں، وہ شعر سارے بکھر گئے

مجھے یاد ہے کبھی ایک تھے، مگر آج ہم ہیں جدا جدا
وہ جدا ہوئے تو سنور گئے، ہم جدا ہوئے تو بکھر گئے

کبھی عرش پر کبھی فرش پر،کبھی اُن کے در کبھی در بدر
غمِ عاشقی تیرا شکریہ،ہم کہاں کہاں سے گزر گئے

اس سے قبل انسٹا پوسٹ میں مختصر ویڈیو نے مداحوں کیلئے عید کے موقع پر نیا گانا ریلیز کرنے کیلئے خوشی کااظہار کیا تھا۔

گلوکار نے جون میں دُعائیہ کلام ” اے خدا ہمیں بخش دے” بھی ریلیز کیا تھا جسے بیحد مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

لیجنڈری گلوکار کی آواز میں قبل خلیل الرحمن قمر کے تحریر کردہ مقبول ترین ڈرامے ” میرے پاس تم ہو” کا ٹائٹل سونگ بھی ان کے مداحوں میں بہت مقبول ہوا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube