Saturday, August 15, 2020  | 24 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ایان علی نے اپنے البم ریلیز کی تاریخ بتا دی

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 30, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

پاکستان کی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے اپنے مداحوں کو اُن کے نئے البم کی ریلیز ہونے کی تاریخ بتا دی ۔

ایان علی نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ اُن کا نیا البم رواں سال 3 اگست کو ریلیز کیا جائے گا اور یہ البم دُنیا بھر میں 200 سے زائد اسٹورز پر جاری کیا جائے گا۔

ایان علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ اُن کا ایلبم کس ملک میں کس وقت ریلیز کیا جائے گا۔

گلوکار و ماڈل نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کے اوقات اس طرح بتائے

پاکستان : 3 اگست دوپہر 1 بجے
متحدہ عرب امارات: 3 اگست دوپہر 12 بجے
متحدہ سلطنت یونائیٹڈ کنگڈم: 3 اگست صبح 9 بجے
وسطی یورپین ممالک : 3 اگست صبح 10 بجے
امریکا : 3 اگست رات 1 بجے

اِس سے قبل ایان علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے نئے البم کا نام بتایا تھا، اُنہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی تھی جو اُن کے نئے پراجیکٹ کا حصہ تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube