Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سشانت کےوالدنےریاچکربورتی کیخلاف مقدمہ درج کروادیا

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے بیٹےکی سابقہ گرل فرینڈ ریا چکربورتی کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کے والدریٹائرڈ سرکاری افسرکے کے سنگھ نے ریاست بہار کے شہر پٹنہ کے راجیو نگر پولیس اسٹیشن میں انڈین پینل کوڈ کی متعدد دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کروائی جس میں اداکارہ کے علاوہ ان کی فیملی کو نامزد کیا گیا ہے۔

اف آئی آر میں قتل کی دفعات کے بجائے بلیک میلنگ، زبردستی کرنے اور دیگر جرائم کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

سشانت کے والد نے دعویٰ کیا کہ ریا نے میرے بیٹے کو قابو کرکے والدین سے دوررکھا، اس کا بینک اکاؤنٹ دیکھتی رہی اور اسے بلیک میل کرتی رہی۔

کے کے سنگھ نے ایف آئی آرمیں الزام عائد کیا کہ ریا چکربورتی نے نقدی، سونا، لیپ ٹاپ، کریڈٹ کارڈزسمیت سشانت کی کئی چیزیں چرائیں جن میں میڈیکل رپورٹس بھی شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو شک تھا کہ ریا اس کی ڈپریشن سے متعلق رپورٹس میڈیا میں لاکراسے بدنام کرنے کی کوشش کرےگی۔

ایف آئی آرمیں یہ بھی کہاگیا کہ خودکشی سے چند دن قبل اپنی سابق منیجر کی خودکشی کے بعد سشانت کو لگا کہ ریا اس پر سابق منیجر کے قتل کا الزام عائد کرے گی۔ریا نے سشانت کے بینک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے دوسرے اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے اور اسے خاندان سے رابطے ختم کرکے تنہا رہنے پر مجبور کیا۔

اداکارکی خودکشی کے بعد متعدد میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ ریا سے تعلق کے بعد سشانت سنگھ ذہنی طور پر دباؤ کا شکار رہنے لگے تھے، اس حوالے سے اداکارہ پر خصوصا اس وقت خوب تنقید کی گئی جب سشانت کی خودکشی کے بعد اداکارہ کی تصویر فلمساز مہیش بھٹ کے ساتھ وائرل ہوئی اور سوشل میڈیا ہر اداکارہ کو برابھلاکہاگیا

ریا چکربورتی نے ممبئی پولیس کو 18 جون کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے اداکارسے تعلقات کا اعتراف کیاتھا۔ سشانت اورریا ایک دوسرےکو کافی سال سے جانتے تھے تاہم ان کی قریبی دوستی سال 2017 میں ہوئی تھی۔

خود کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد ریا نے انسٹا پوسٹ میں وزیر داخلہ امیت شاہ سے سشانت سنگھ کی خودکشی کی تفتیش خفیہ سی بی آئی سے کرانے کامطالبہ کرتے ہوئے خود کو ملنے والی دھمکیوں سے بھی آگاہ کیاتھا۔

یاد رہے کہ 34 سالہ اداکارسشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائشگاہ پرخودکشی کی تھی۔ اداکار کی رہائشگاہ سے پولیس کو جو کاغذات ملے ان سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا تھے اور اپنا علاج کروارہے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube