Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اب توہماری بھابھی ہیں،حلیمہ سلطان کی ٹویٹ پرشوبزستاروں کاردعمل

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامے “ارطغرل غازی کی اداکارہ ایسرابالجیک المعروف حلیمہ سلطان کی ایک ٹویٹ پرمعروف شوبز شخصیات کا دچسپ ردعمل سامنے آیا ہے۔ اداکارہ سارہ خان نے تو ایسرا کو پاکستان کی بھابھی قرار دے دیا۔

اداکارہ نے گزشتہ روزاپنی ٹویٹ میں ڈانسنگ ایموجی کے اضافے کے ساتھ لکھا تھا” مجھے پاکستان میں اپنا نمبرون مل گیا ہے۔

اس مختصر ٹویٹ نے پاکستان میں ان کے مداحوں کو شدید حیرت میں مبتلاکیا اور جہاں سوشل میڈیٓاصارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے وہیں شوبزشخصیات نے بھی دلچسپ ردعمل ظاہرکیا ہے۔

سارہ خان نے انسٹااسٹوریز میں ایسرا کی ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ” ایسرا کو نمبرون مل گیاتو اب تو وہ بھابھی ہیں ہماری “۔

مہوش حیات نے بھی انسٹااسٹوریز میں ہی اس ٹویٹ پرحیرت کااظہارکرتے ہوئے لکھا” واؤ، ایسرا کو نمبر ون مل گیا؟ پھر تو مبارکباد کاسلسلہ ہے”۔

اداکار یاسرحسین جو ایسرا کو پاکستانی موبائل کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کی مخالفت کرنے پر تنقید کی زد میں آچکے ہیں، اس بار بھی پیچھے نہ رہے۔

یاسر نے بھی انسٹااسٹوریز میں فوری ردعمل دیتے ہوئے ایسرا کا ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا ” پہلے ہمارا کام لیا اور اب ہمارے لڑکے؟ “۔

اس سے قبل اداکار احمد علی بٹ نے بھی پُرمزاح انداز میں ردعمل دیتے لکھا تھا ” ہم ایسی کسی بات کیلئے تیار نہیں تھے لیکن اس نے مجھے ڈھونڈ لیا”۔

حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ایسراپاکستان میں نہایت مقبول ہیں اور حال ہی میں انہیں اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی کیو موبائل نے اپنی نئی ڈیوائس ویو میکس پرو کے لیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔

ایسرا بالجیک کو پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے کی اطلاعات بھی سرگرم ہیں، اس حوالے سے فرنچائز کے مالک جاید آفریدی عندیہ دے چکے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ جلد 3 معروف پاکستانی برانڈز کے ساتھ کام کرنے والی ہیں۔کیوموبائل وہ پہلی پاکستانی برانڈ ہے جس نے اداکارہ کو اپنی مہم کا حصہ بنایا۔

ایسرا بالجیک پاکستانی عوام سے ملنے والی محبت کے جواب میں یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ اگر کرونا کے باعث فضائی پابندیاں نہ ہوتیں تو وہ اب تک کئی بار پاکستان آ چکی ہوتیں۔

ڈرامہ ” ارطغرل ” وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپاکستان میں یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پراردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا جا رہا ہے۔ڈرامے میں 13ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل اسلامی فتوحات کا سلسلہ دکھایا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube