Saturday, September 18, 2021  | 10 Safar, 1443

حلیمہ سلطان کوپاکستان میں اپنا نمبر1مل گیا

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 28, 2020 | Last Updated: 1 year ago

پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامے “ارطغرل غازی کی اداکارہ ایسرابالجیک المعروف حلیمہ سلطان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان میں اپنا نمبر ون مل گیا ہے۔

اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اس ٹویٹ کے ساتھ ڈانسنگ ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

اس مختصر ٹویٹ نے پاکستان میں ان کے مداحوں کو شدید حیرت میں مبتلاکردیا ہے اور سوشل میڈیا پراس حوالے سے گرما گرم تبصرے بھی کیےجارہے ہیں۔

حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ایسراپاکستان میں نہایت مقبول ہیں اور حال ہی میں انہیں اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی کیو موبائل نے اپنی نئی ڈیوائس ویو میکس پرو کے لیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔

ایسرا بالجیک کو پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے کی اطلاعات بھی سرگرم ہیں، اس حوالے سے فرنچائز کے مالک جاید آفریدی عندیہ دے چکے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ جلد 3 معروف پاکستانی برانڈز کے ساتھ کام کرنے والی ہیں۔کیوموبائل وہ پہلی پاکستانی برانڈ ہے جس نے اداکارہ کو اپنی مہم کا حصہ بنایا۔

ایسرا بالجیک پاکستانی عوام سے ملنے والی محبت کے جواب میں یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ اگر کرونا کے باعث فضائی پابندیاں نہ ہوتیں تو وہ اب تک کئی بار پاکستان آ چکی ہوتیں۔

ڈرامہ ” ارطغرل ” وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپاکستان میں یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پراردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا جا رہا ہے۔ڈرامے میں 13ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل اسلامی فتوحات کا سلسلہ دکھایا گیا ہے۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube