Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

پب جی گیم پر دوبارہ پابندی،وقارذکاء کی نظرثانی کی درخواست

SAMAA | - Posted: Jul 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago

آن لائن گیم پب جی پر پابندی سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وجوہات پرمبنی تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق پب جی گیم پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی ۔

پب جی گیم پر پابندی کے خلاف آواز اٹھانے والے معروف میزبان وقار نے پی ٹی اے کو درخواست ارسال کیا ہے کہ فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ۔

اس سے قبل ٹی وی میزبان وقارذکاء نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے آن لائن گیم پب جی پرعارضی پابندی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے گیم پر پابندی کا یکم جولائی کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے پی ٹی اے کو تمام درخواستوں پر7 دن میں تفصیلی وجوہات کے ساتھ فیصلہ دینے کا حکم دیا تھا۔

پی ٹی اے کی جانب سے آن لائن گیم پر دوبارہ پابندی لگانے کے بعد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا جس میں عمران خان سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ گیم پر سے پابندی ہٹائی جائے۔

یاد رہے کہ پب جی کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد پی ٹی اے نے یکم جون کو یہ پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھیل نشے جیسا، وقت کا ضیاع ہے اور بچوں کی جسمانی ونفسیاتی صحت پرشدید منفی اثرڈالتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube