Saturday, March 6, 2021  | 21 Rajab, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

شان شاہد اور شفقت امانت علی جلد ایک ساتھ نظر آئیںگے

SAMAA | - Posted: Jul 27, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 27, 2020 | Last Updated: 7 months ago

اداکار شان شاہد اورگلوکار شفقت امانت علی جلد ہی نئے پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اس حوالے سے اداکار شان شاہد نے ٹوئٹر پر شفقت امانت علی کے ہمراہ اپنے پراجیکٹ کے سیٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بہت جلد پاکستان کے لیے فخر سے موسیقی کرنے والے شفقت امانت علی اور میں جلد ہی ساتھ نظرآئیں گے۔

دوسری جانب شفقت امانت علی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اداکار کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہترین دوست اور پاکستان کے ایک باصلاحیت اداکار شان شاہد کے ساتھ وقت گزارنا اور نئے پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کرنا اچھا لگا۔

گلوکار نے اپنے نئے پراجیکٹ بارے بتاتے ہوئے لکھا کہ نئے گانے کو تحریر، کمپوز اور اسے ریکارڈ کرتے ہوئے معیاری وقت گزرا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube