Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

احدرضامیرکی والدہ ثمرہ میرکا گاناریلیز

SAMAA | - Posted: Jul 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اداکارآصف رضا میرکی اہلیہ اوراحد رضا میر کی والدہ ثمرہ کا لکھا ہوانیا گانا ” کیسی یہ دوریاں ” ریلیز کردیا گیا ہے۔

ثمرہ رضا میر نے انسٹاگرام پر تفصیلات بتاتے ہوئے اس حوالے سے تعاون کرنے پر فیملی کاشکریہ اداکیا۔

انہوں نے لکھا” میں ہمیشہ کوشش کرتی ہوں کہ سادہ الفاظ کاانتخاب کروں تا کہ طویل عرصے تک یاد رکھے جاسکیں۔ میرے شوہر، بہن اور بچوں کاشکریہ”۔

گانے کے بول ثمرہ نے تحریرکیے ، اسے گایا نعمان شفیع نے ہے جبکہ موسیقی عدنان داؤد خان نے ترتیب دی ہے۔

اس سے قبل انسٹا پراس پراجیکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ثمرہ نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ پاکستان میں خواتین کا پہلا میوزیکل گروپ انہوں نے ہی تشکیل دیا تھا۔

انسٹاگرام پراپنی تصویرشیئر کرتے ہوئے ثمرہ نے لکھا تھا ” نہ جانے آپ میں سے کتنے لوگوں کو علم ہوگا کہ میں نے پاکستان میں خواتین کا پہلا میوزیکل گروپ تشکیل دیا تھا” ۔

ثمرہ نے بتایا تھا کہ انہیں قرنطینہ کے اوقات میں اپنا پسندیدہ کام کرنے کیلئے وقت ملا اور اب وہ اس گانے پرمداحوں کی رائے کی منتظررہیں گی جو وہ جلد ریلیز کرنے والی ہیں۔

ثمرہ اکثراپنی بہو سجل علی کیلئے بھی سوشل میڈیا پر تعریفی پوسٹس کرتی رہتی ہیں۔اس سے قبل ایک پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بیحد خوش قسمت ہیں کہ قرنطینہ میں سجل ان کے ساتھ ہیں۔ احد اور سجل کی شادی مارچ میں ابوظہبی میں ہوئی تھی جس کے بعد سجل اس عالمی وبا کے دوران فیملی کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزاررہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube