Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاکرجنت مرزا کوبلیک میل کرنےوالا شخص گرفتار

SAMAA | - Posted: Jul 27, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jul 27, 2020 | Last Updated: 3 months ago

ملزم نے ایڈٹ شدہ تصاویراورنامناسب ویڈیوزشیئرکی تھیں

معروف ٹک ٹاک اسٹارجنت مرزا کو بلیک میل کرنے والے فیصل آباد کےشہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسفند یارنامی شخص نے جنت مرزا اوران کی بہن کی ایڈٹ کی گئی تصاویراورنامناسب ویڈیوزآن لائن شیئرکرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ جنت اوران کی بہن کی ہیں۔

ایف آئی اے نے ملزم کو دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ لاہورسے گرفتار کیا، جنت مرزا نے اس حوالے سےسائبر کرائم ڈویژن میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے ملزم اسفند یار نے نےدوران تفتیش جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ جنت مرزا کی بہن سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن انکار پر دونوں بہنوں کو آن لائن ہراساں کرنا شروع کیا۔

اپنے فعل پر شرمندگی کا اظہار کرنے والے ملزم نے سماء ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا "میں ایک آخری موقع چاہتا ہوں " ۔ ملزم نے وعدہ کیا کہ وہ دوبارہ ایسا نہیں کرے گا۔

ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

جنت مرزا کا کہنا ہے کہ تمام مشہورٹک ٹاکرزکوبلیک میلنگ کاسامناہے۔ میرے فالورز سب سے زیادہ ہیں، اس لیے شہرت کونقصان پہنچانے کے لیے تصاویر ايڈٹ کی گئیں، ایڈٹ شدہ ویڈیوزاور تصاویر پھیلانے والوں کونہیں چھوڑوں گی۔

ايف آئی اے کے مطابق رواں سال صرف فیصل آباد سے ہراسانی کے 3 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں، جنت مرزا کے علاوہ 4، 5 دیگر ٹک ٹاکرز کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ہراسانی کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube