Wednesday, September 23, 2020  | 4 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن کروناسےلڑنےکیلئے”خداکی مدد”کےطلبگار

SAMAA | - Posted: Jul 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: اے ایف پی

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کرونا سے لڑنے کیلئے خدا کی مدد کے طلبگار ہیں تا کہ وہ ایک بار پھر ایک بار پھر اپنے مداحوں کی سپورٹ اور پیارکا تجربہ کرسکیں۔

امیتابھ بچن کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گزشتہ 2 ہفتوں سے ممبئی کے نانا وتی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

انسٹا گرام پر امیتابھ بچن نے ایک پرانی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی رہائشگاہ کے سامنے بہت بڑے ہجوم کے سامنے موجود ہیں۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا ” وہ ہاتھ جو آپ پیار اور سپورٹ کیلئے اٹھاتے ہیں، میری طاقت ہیں اور میں کبھی اجازت نہیں دوں گا کہ یہ میرے نظام سے غائب ہوں، اس لیے خدا میری مدد کرو “۔

امیتابھ بچن فی الوقت اپنے بیٹے ابھیشک بچن، بہو اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور پوتی ارادھیا کے ساتھ زیرعلاج ہیں، ان سب کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیاتھا جبکہ امیتابھ کی اہلیہ جیہ بچن محفوظ ہیں۔

جمرات 23 جولائی کو بھارتی میڈیا پر امیتابھ بچن کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کی خبر نشر ہوئی تھی جس کی اداکار نے سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں تاحال اسپتال میں زیر علاج ہوں۔

امیتابھ بچن نے لکھا کہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی خبر غلط، جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

بالی ووڈ کے بگ بی اپنی بیماری کے دوران بھی سوشل میڈپا پرخاصے فعال ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پرکئی پوسٹس میں اپنے مداحوں اورخیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا، اس کے علاوہ میڈیکل اسٹاف اور ہیلتھ کیئر ورکرز کابھی شکریہ ادا کرتے ہوئے علیحدہ پوسٹ شیئر کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube