Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

عاصم اظہرنےہانیہ عامرکاخصوصی شکریہ کیوں اداکیا؟

SAMAA | - Posted: Jul 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

عاصم اظہر کا نیا سنگل گانا “سوہنیا ” ان کے مداحوں نے خاصا پسند کیا لیکن جس بات نے انہیں الجھن میں مبتلا کیا وہ عاصم کی جانب سے ہانیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرنا تھا۔

گلوکارنے اپنے مداحوں کی کنفیوژن کا خاتمہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر واضح کیا ہے کہ گانے کے حوالے سے ہانیہ کا شکریہ ادا کرنے کی اصل وجہ کیا ہے۔

عاصم نے ہانیہ کی ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ” دنیا یہ جاننے کیلئے بےچین ہے کہ میں نے تمہارا خصوصی شکریہ کیوں ادا کیا، مجھے ابھی تک یاد ہے جب تم نے یہ گانا پہلی بار سنا تھا اور مجھے بتایا تھا کہ اس میں کیا تبدیلیاں کرنی ہیں”۔

عاصم نے اس بات پربھی خوشی کااظہارکیا کہ ہانیہ کو ان کا نیا گانا پسند آیا ہے۔

ہانیہ کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ دراصل ایک میم کا ردعمل تھی جس میں ایک کارٹون کیریکٹرکوخوش دکھاتے ہوئے صارف نے لکھاتھا ” ہانیہ عامر سوہنیا سننے کے بعد “۔

جواب میں ہانیہ نےعاصم اظہرکو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ” دل کو تو لگتا ہے، سال پہلے بھی، آج بھی۔ کیا گانا ہے، مزیدارکام عاصم علی”۔

اس سے قبل عاصم اظہراورہانیہ عامر کے درمیان بہت گہری دوستی اور ہم آہنگی کو دیکھتے ہوئے دونوں کے مداح پریقین تھے کہ بات شادی تک ضرور پہنچے گی لیکن میں گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ لائیو انسٹاسیشن میں ہانیہ نے ایسے کسی بھی تعلق کی تردید کی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کااظہار کرتے ہوئے مختلف میمز بھی بنائیں۔

ہانیہ عامر کے حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے عاصم نے دونوں کے تعلق کو کوئی بھی نام دینے سے بالاتر قراردیا۔

گلوکار نے لکھاتھا ’’ یہ میرے لیے کسی بھی لیبل سے بڑھ کر ہے، تو آرام سے بیٹھو سارے، ہر جگہ محلے کی پھپھو نہیں بنتے۔ ہانیہ سب سے مہربان اور خوبصورت انسان ہے، میں ہمیشہ اس کا ساتھ دیتا رہوں گا کیونکہ ہانیہ نے ہی مجھے پیار بانٹنا سکھایا، ہمارا تعلق کسی بھی لیبل سے بڑھ کرہے‘‘۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube