گلوکار علی ظفر نے کرونا کے باعث مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کیلئے امداد کی اپیل کردی ۔
ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے علی ظفر نے مداحوں سے اپیل کی کہ کرونا کے باعث فنکار، موسیقار اور ٹیکنیشنز مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فنکاروں پر اس وقت سنیما اور دیگر جگہوں کے بند ہونے کی وجہ سے مشکل حالات ہیں، ہمارا ایسے موقع پر فرض بنتا ہے کہ ہم ان کیلئے کچھ کریں۔ علی ظفر فاؤنڈیشن نے اب تک 700 خاندانوں کی مدد کی ہے اور مزید بھی جاری ہے۔
My message and request to you to help us help more of our deserving Artists. They need our help and attention more than ever. You can now donate through PayPal by clicking here. https://t.co/DJXZzmZj0U @AliZFoundation #AZF pic.twitter.com/haWJF7WmaQ
— Ali Zafar (@AliZafarsays) July 22, 2020
گلوکار نے سوشل میڈیا صارفین سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس نیک کام کیلئے آپ بھی آگے آئیں اور ہمارا ساتھ دیں، مالی مشکلات کا شکار تھیٹر اور ایسے ہی دوسرے مقامات سے تعلق رکھنے والوں کو راشن سمیت کیش بھی فراہم کیا جارہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت مشکل حالات کا شکار ہماری زندگیوں میں رنگ بھرتے آئے ہیں اب ہماری باری ہے کہ ہم ان کیلئے کچھ کریں۔