Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اپنے بال خود کاٹو: ہانیہ عامرکادلچسپ ولاگ دیکھیے

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago

 فائل فوٹو

ہانیہ عامر اپنے تازہ ولاگ میں مداحوں کیلئے ایک نعرہ ’’ اپنے بال خود کاٹو‘‘ لیکر آئی ہیں کیونکہ انہوں نے خود بھی کامیابی کے ساتھ یہ تجربہ کیا۔

قرنطینہ کے دوران کسی سیلون پرانحصارکرنے کے بجائے ہانیہ نے اپنی دوست اور مِنٹ پی آرایجنسی کی سی ای او مائدہ عظمت کی مدد سے یہ کام کیا۔

انسٹا پر ہانیہ نے نئے ولاگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصے بعد یوٹیوب پرواپسی کررہی ہیں، امید ہے کہ فالوورز کو یہ پسند آئے گا۔

مائدہ سے بال کٹوانے کے بعد بینگزخود سیٹ کرنے والی ہانیہ نے مشن پورا ہونے کے بعد عاصم اظہرسمیت قریبی دوستوں کو ویڈیو کال کی اور ان کے حیرت انگیز تاثرات اور تبصروں سے خوب محظوظ ہوئیں۔

عاصم اظہر کو ہانیہ کا یہ نیا اسٹائل بیحد پسند آیا جبکہ ہانیہ کی ایک اور دوست نے انہیں ’’ مس ٹوکیو‘‘ کا ٹائٹل دیا۔

عاصم اظہراورہانیہ عامر کے درمیان بہت گہری دوستی اور ہم آہنگی کو دیکھتے ہوئے دونوں کے مداح پریقین تھے کہ بات شادی تک ضرور پہنچے گی لیکن حال ہی میں گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ لائیو انسٹاسیشن میں ہانیہ نے ایسے کسی بھی تعلق کی تردید کی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کااظہار کرتے ہوئے مختلف میمز بھی بنائیں۔

ہانیہ عامر کے حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے عاصم نے دونوں کے تعلق کو کوئی بھی نام دینے سے بالاتر قراردیا۔

گلوکار نے لکھا تھا ’’ یہ میرے لیے کسی بھی لیبل سے بڑھ کر ہے، تو آرام سے بیٹھو سارے، ہر جگہ محلے کی پھپھو نہیں بنتے۔ ہانیہ سب سے مہربان اور خوبصورت انسان ہے، میں ہمیشہ اس کا ساتھ دیتا رہوں گا کیونکہ ہانیہ نے ہی مجھے پیار بانٹنا سکھایا، ہمارا تعلق کسی بھی لیبل سے بڑھ کرہے‘‘۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube