Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

یوٹیوب کی ممکنہ بندش پرمہوش حیات اوراعجازاسلم برہم

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سماءڈیجیٹل

اداکارہ مہوش حیات سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے یو ٹیوب کی ممکنہ پابندی پرشدید ناخوش ہیں۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز 22 جولائی کو یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس لیتے ہوئے اسے بند کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اس حوالے سے ٹویٹ میں اپنے تحفظات کااداکارہ کیا۔

مہوش نے لکھا ’’ واقعی؟ یوٹیوب پرپابندی عائد کی جارہی ہے؟؟ اس کے بعد ٹوئٹر، انسٹا، فیس بک، نیٹ فلکس اور حتیٰ کہ واٹس ایپ پر بھی پابندی عائد کی جائے گی؟۔

اداکارہ نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آزادی رائے کااظہار کسی بھی معاشرے کا بنیادی اصول ہے۔ پاکستان میں تو سوشل میڈیا چیک اینڈ بلینس موجود ہے جو کہ مین اسٹریم میں نہیں ہوتا‘‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’’ ترقی پسند ریاستوں کو ایسی پابندیوں کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے‘‘۔

مہوش کےعلاوہ اداکاراعجازاسلم نے بھی یو ٹیوب پرممکنہ پابندی کے حوالے سے شدید برہمی کا اظہارکیا۔

اداکار نے اپنی ٹویٹ میں سوال اٹھایا ’’ ہم نامناس مواد والے اکاؤنٹس کوبند کیوں نہیں کرسکتے؟ پوری قوم کو یوٹیوب سے محروم کرنا شرمناک ہے‘‘۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube