Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ارشد چائے والا، منظر سےغائب کیوں ہوا ؟

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ارشد نے قہوے کے نئے برانڈز بھی لانچ کردیئے

سوشل میڈیا پر ایک کِلک سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والا ارشد چائے والا منظر سے غائب کیوں ہوا ؟ بلیو آئی اسٹار کو سماء نے ڈھونڈ نکالا ہے ۔

سوشل میڈیا اسٹار ارشد چائے والا نے سماء کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ کرونا دور میں وقت مل گیا تو پڑھائی شروع کردی اور جم جوائن کرلیا لیکن شوبز کا سفر بھی تھما نہیں ہے پہلی فلم 24 آورز کی شوٹنگ مکمل کرلی ۔

ارشد کا کہنا تھا کہ چائے پہچان ہے اسے کبھی نہیں چھوڑسکتا اور قہوے کے نئے برانڈز بھی لانچ کردیئے ہیں جس میں کشمیری، کوئٹہ، پشاوری قہوے شامل ہیں۔

سوشل ميڈيا اسٹارنے شاہ رخ خان کو فيورٹ قرار ديا تاہم شاہ رخ خان کے فین کا کہنا ہے ایک گانے کی شوٹنگ نے تو اُن کے گھر میں مصیبت ہی ڈال دی تھی کیونکہ ماڈل مسکان کے ساتھ سانگ کرنےپرگھروالوں نے پابندی لگا دی تھی ۔

شوبزمیں شہرت کا کبھی خواب بھی نہیں دیکھا تھا تاہم انہوں نے مستحق بچوں کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کا ادارہ بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube