Wednesday, September 23, 2020  | 4 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

منامیری گودمیں زیادہ خوش تھا،سونیاحسین کی ہمایوں سعیدسےنوک جھونک

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اداکارہ سونیا حسین نے ہمایوں سعید سے نوک جھونک کرتے ہوئے اداکارعمران اشرف کے بیٹے کےساتھ تصویرشیئرکی ہے۔

انسٹاپرسونیا نے ہمایوں سعید کی گزشتہ پوسٹ کا حوالہ دیا جو انہوں نے عمران اشرف کی شادی کی سالگرہ پر کی تھی۔

سونیا نے ننھے روحم کو گود میں اٹھاکرلی گئی تصاویرشیئرکیں اور ہمایوں سعید کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’’منامیری گود میں زیادہ خوش تھا ‘‘ ۔

سونیا نے عمران اشرف سے بھی اپنی بات کی تائید چاہتے ہوئے انہیں بھی پوسٹ میں ٹیگ کیا۔

اس سے قبل عمران اور کرن کو ویڈنگ اینورسری کی مبارکباد دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے بھی روحم کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی۔

پوسٹ کے کیپشن میں ہمایوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا ’’عمران نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ روحم کی پہلی تصویر میں ہی پوسٹ کروں گا، اس لیے میں پہلی بار آپ سب کا تعارف روحم سے کروا رہا ہوں ‘‘۔

ہمایوں کی پوسٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے عمران اشرف نے لکھا ’’روحم کی آنکھوں میں آپ کیلئے وہی پیار ہے جو میری آنکھوں میں آپ کیلئے ہے۔ ہر چیز کیلئے شکریہ ہمایوں بھائی ۔ آپ نے مجھے اس وقت عزت اور پیار دیا جب مجھے کوئی سنجیدگی سے نہیں لیتا تھا‘‘۔

عمران اور کرن کی شادی سال 2018 میں ہوئی جبکہ ان کے یہاں گزشتہ سال 30 مارچ کو روحم کی پیدائش ہوئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube