Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

گل پانڑاکی ٹک ٹاک ویڈیو:وزیراعلیٰ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

SAMAA | - Posted: Jul 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: انسٹاگرام

پشتو زبان میں گانے والی معروف گلوکارہ گل پانڑاکی سرکاری عمارت میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہونے پروزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

گل پانڑہ نے سابقہ قبائلی علاقہ ضلع خیبر کا دورہ کرکے ڈپٹی کمشنر لنڈی کوتل کے بنگلے میں تصاویر اور لان میں ڈانس کرتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی جس کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حکام کی جانب سے نوٹس لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے سرکاری عمارت میں ویڈیو بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ کی سربراہی میں قائم کی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ محمودخان نے گل پانڑہ کو سرکاری عمارت کوداخلے کی اجازت دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کاحکم دیا ہے۔

امکان ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ کوآج پیش کردی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube