Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

بارش کے بعد کراچی کی صورتحال پر مہوش حیات برہم

SAMAA | - Posted: Jul 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد کراچی کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر مہوش حیات نے کراچی کی سڑکوں کی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش کے بعد شہر قائد کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جس کے باعث نا صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی بلکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے مہوش حیات نے لکھا کہ جب بھی دنیا کے ساتویں بڑے شہر یعنی کراچی میں بارش ہوتی ہے تو پورے شہر کو ناقص صورتحال سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

مہوش حیات نے لکھا کہ گزشتہ روز کی بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جن میں لوگوں کی گاڑیاں ڈوب گئی ہیں، شہری بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ اداکارہ نے حکام اعلی سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ براہِ کرم کراچی کے نظام کو جلد از جلد ٹھیک کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

انہوں نے لکھا کہ کراچی شہر پورے ملک میں سب سے زیادہ آمدنی پیدا کرتا ہے لہذا کراچی کے شہریوں کو وہ سب دیا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube