Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

میرے کمرے میں دوستوں کے سوا کچھ بھی نہیں

SAMAA | - Posted: Jul 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اداکار یاسر حسین نے معروف شاعر جون ایلیا کی نظم رمز کو اپنے انداز میں لکھ دیا ۔

ان دنوں ڈرامہ جھوٹی میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ گھر پر خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ۔

تصویر میں اداکار عدنان صدیقی ،سہیفہ جبار ،ہدایتکار وجاہت رؤف اور یاسر کی اہلیہ اقراء عزیر بھی موجود ہیں اور ان کے عقب میں شاعر جون ایلیا کا ایک بڑا پورٹریٹ بھی واضح دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے حسین نے کیپشن میں جون ایلیا کا ہی شعر نئے انداز میں لکھا: “میرے کمرے کو سجانے کی تمنا ہے تمہیں ۔۔ میرے کمرے میں دوستوں کے سوا کچھ بھی نہیں۔

اگلی لائن میں یاسر نے جون ایلیا اور ان کے مداحوں کے لئے ایک نوٹ لکھا، جس میں انہوں بتایا کہ تھا کہ انہوں حقیقی شعر میں سے کتابوں کی جگہ دوستو کا لفظ استعمال کیا ہے۔

جون ایلیا کی نظم رمز کچھ اس طرح ہے

تم جب آؤگی تو کھویا ہوا پاؤگی مجھے
میری تنہائی میں خوابوں کے سوا کچھ بھی نہیں

میرے کمرے کو سجانے کی تمنا ہے تمہیں
میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں

ان کتابوں نے بڑا ظلم کیا ہے مجھ پر
ان میں اک رمز ہے جس رمز کا مارا ہوا ذہن

مژدۂ عشرت انجام نہیں پا سکتا
زندگی میں کبھی آرام نہیں پا سکتا

جون ايليا 14 دسمبر1937 کو بھارتی شہر امروہہ ميں پيدا ہوئے۔آٹھ سال کی عمر ميں پہلا شعر اور برجستگی کمال کی۔ جون نے جو بھی لکھا خوب لکھا، تنقید اور طعنے تیر کی طرح چبھتے تو رومانیت ماحول کو مہکا دیتی۔

جون ایلیا کی شاعری سے متعلق ایک بات جسے کبھی نظر انداز نہیں کی جا سکت، وہ یہ ہے کہ انہوں نے ترقی پسند، جدیدیت اور وجودیت جیسی تحریکوں سے وابستہ شاعروں کی اس روش سے خود کو الگ کیا جس میں ذات و کائنات کے مسائل حاوی ہوتے تھے۔

 

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube