کرونا کاشکارایشوریہ رائے اوربیٹی کوگھرسےاسپتال منتقل کردیاگیا

SAMAA | - Posted: Jul 18, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 18, 2020 | Last Updated: 9 months ago

فائل فوٹو

بھارتی اداکار ایشوریہ رائے بچن اور 8 سالہ بیٹی ارادھنا کو ممبئی کے اسپتال میں منتقل کردیاگیا ہے۔ دونوں کا کرونا ٹیسٹ تقریبا ایک ہفتہ قبل مثبت آیا تھا۔

ایشوریہ کے شوہر44 سالہ ابھیشک بچن اور 77 سالہ سسر امیتابھ بچن کرونا سے متاثر ہونے کے بعد پہلے ہی اسپتال میں ہیں۔

بھارت کی سابق ملکہ حسن اور ٹاپ کلاس ایکٹر ایشوریہ اور ان کی بیٹی ارادھنا کا ٹیسٹ گزشتہ اتوار کو مثبت آیا تھا جس کے بعد سے انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کیا ہواتھا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایشوریہ اور بیٹی کو سانس لینے میں تکلیف کے بعد ممبئی کے ناناوتی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی خبر رساں ایجنسی کو اسپتال کے ایک ذرائع نے بتایا کہ “وہ ٹھیک ہیں۔”

امیتابھ بچن اور ابھیشک بھی اسی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں ہیں، ایک ہفتہ قبل اسپتال منتقل کرتے وقت بتایا گیا تھا کہ دونوں میں کرونا کی ہلکی علامات پائی جاتی ہیں۔

دونوں کی صحت سے متعلق کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی تاہم امیتابھ بچن ٹوئٹر پرحسب معمول خاصے سرگرم ہیں۔

جمعہ 17 جون کو ٹوئٹر پیغام میں لیجنڈری بھاری اداکار کا کہنا تھا کہ خوشی اور بیماری کے وقت ہمارے قریبی اور پیارے، ہمارے خیرخواہ، ہمارے مداحوں نے ہمیں کبھی نہ ختم ہونے والا پیار دیا”۔

سال 1994 میں مس ورلڈ کا تاج جیتنے والی ایشوریہ اس کے بعد سے بالی ووڈ کا معروف چہرہ بنیں اور کانز فلم فیسٹول میں ریڈ کارپٹ کا لازم وملزوم چہرہ ہیں۔ سال 2007 میں ابھیشک اور ایشوریہ کی شادی ہوئی۔

امیتابھ بچین کو بھارت میں پیار وعقیدت سے ” بگ بی” کے نام سے جانا جاتا ہے، ان کا کیرئیر 4 دہائیوں سے زائد پر محیط ہے۔

سال 1999 میں انہیں بی بی سی کے ایک آن لائن سروے کے مطابق ” ایک صدی کے ایکٹر” کے طورپرمنتخب کیاگیا تھااور وہ لندن کے معروف مادام تساؤمیں جگہ بنانے والے پہلے بھارتی اداکار بنے تھے۔

سٹی حکام کے مطابق بھارت کے فلمی دارالحکومت میں اب تک ایک لاکھ کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ روزانہ 1200 سے زائد کیس رپورٹ ہورہے ہیں۔ شہر میں اب تک 5 ہزار 582 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت بھر میں اب 1اعشاریہ 3 بلین افراد کرونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 26 ہزار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube