Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ پر راج کرنےوالےنیٹ فلکس پر دھوم مچانےکیلئے تیار

SAMAA | - Posted: Jul 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago

نیٹ فلکس نے آئندہ آنے والی 17 نئی فلموں اور سیریز کا اعلان کردیا جس میں بالی ووڈ پر راج کرنے والے مشہور ومعروف اداکار نظر آئیں گے۔

ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس کے مطابق بالی ووڈ کی متعدد فلمیں اور سیریز جلد ہی نیٹ فلکس کے پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی ہیں ، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان فلموں میں اداکارہ کاجول ، پوجا بھٹ سنجے دت سمیت وہ اداکار بھی نظر آئیں گے جو کافی عرصے سے اسکرین سے غائب ہیں۔

نیٹ فلکس پر آنے والی نئی سریز اور فلموں کی عارضی فہرست میں ابھیشیک بچن کی ‘لڈو’ ، نوازالدین صدیقی کی ‘رات اکلی ہے’ ، انوراگ کشیپ اور انیل کپور کی ‘اے کے ورسس اے کے ‘ شامل ہیں ۔

کونکونا سین شرما اور بھومی پیڈنیکر کی ‘ڈولی کٹی اور وہ چمکتے ستارے’ ، سنجے دت کی ‘تورباز’ ، وکرنت مسی اور یامی گوتم کی ‘جینی وڈ سنی’ ، کیارا اڈوانی کی ‘انڈو کی جوانی’ شامل ہیں۔

گنجان سکسینا کی متاثر کن حقیقی کہانی ‘دی کارگل گرل’ جس جھانوی کپور نظر آئیںگی ، اداکارہ کاجول کی ایک غیر فعال خاندانی ڈرامہ تریبھنگا – ٹیھیری میڑھی پاگل ، شبانہ اعظمی کی کالی کھوہیمنو جوزف کے ناول پر مبنی دلچسپ ڈرامہ سیریس مین (جس میں نواز الدین صدیقی نظر آئیں گے)، اداکار بوبی دیول کی پولیس پر مبنی کلاس آف 83 ۔

اداکارہ تبو کی فلم ‘سوٹیبل بوائے’ جو وکرم سیٹھ کی مشہور تنقیدی کتاب پر مبنی ہے ، اداکارہ پوجا بھٹ کی بمبئی بیگمز اور ایک مذاق سے بھرپور ڈرامہ ‘بھاگ بینی بھاگ’ بومبے روز اور مسابا مسابا شامل ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube